Business Recorder - World

آخری اسرائیلی یرغمالی رہا ، ہزاروں فلسطینی قیدی بھی آزاد ، غزہ جنگ ختم ، ٹرمپ کا اعلان
غزہ جنگ کے دو سال بعد بالآخر امن کی فضا قائم ہوگئی۔حماس نے پیر کو تمام زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا جبکہ اسرائیل نے بھی ہزاروں فلسطینی قیدیوں اور زیرِ حراست افراد کو آزاد کیا۔

اس پیش رفت کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کر دیا، جسے انہوں نے  مقدس سرزمین پر طلوع ہونے والا نیا سورج  قرار دیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ریڈکراس کے ذریعے 20 زندہ یرغمالیوں کی واپسی عمل میں آئی۔ تل ابیب میں عوام نے خوشی، آنسو اور نعروں کے ساتھ استقبال کیا۔ ادھر غزہ کے شہروں میں بھی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جہاں قیدیوں کے اہل خانہ اسپتالوں کے باہر اپنے پیاروں سے بغلگیر ہوگئے۔

یہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ امریکا، مصر، قطر اور ترکی کی ثالثی سے طے پایا۔ بعد ازاں مصر کے شہر شرم الشیخ میں عالمی کانفرنس کے دوران ٹرمپ، عبدالفتاح السیسی، قطر اور ترکی کے رہنماؤں نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کیے اور اسے خطے کے استحکام کی سمت پہلا قدم قرار دیا۔

ٹرمپ نے اجلاس میں کہا کہ اب تعمیرِ نو کا وقت ہے اور یہ شاید میری زندگی کا سب سے بڑا امن معاہدہ ہو ۔

غزہ کے صحت حکام کے مطابق دو سالہ جنگ میں 68 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جبکہ شہر کا بیشتر حصہ ملبے کاڈھیر بن گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق علاقے میں بھوک، بیماری اور ایندھن کی شدید کمی ہے اور فوری امداد ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق حماس کا مستقبل،غزہ کی حکمرانی اور مغربی کنارے میں بڑھتی کشیدگی امن کے بڑے چیلنج ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں وسیع تر امن کی بنیاد رکھے گا، حتیٰ کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت بھی ممکن ہو سکتی ہے۔

غزہ اور اسرائیل دونوں جانب لوگوں نے رہائی کے مناظر کو خوشی، آنسو اور امید کے ساتھ دیکھا اور ایک طویل ،خونی جنگ کے بعد امن کی پہلی کرن نمودار ہوگئی۔