Business Recorder - World

ٹرمپ آسیان سربراہی اجلاس میں تھائی لینڈ۔کمبوڈیا جنگ بندی معاہدے کے منتظر ہیں، ملائیشیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے، جس کا مقصد جنوب مشرقی ایشیا کے دو ہمسایہ ممالک تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی پیش رفت کو آگے بڑھانا ہے۔

ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ محمد حسن نے منگل کے روز  بتایا کہ دورۂ ملائیشیا کے دوران ٹرمپ کوالالمپور میں ہونے والے آسیان اجلاس میں شرکت کریں گے، جو 26 سے 28 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔ ان کے مطابق، اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان امن کے لیے ایک کوالالمپور اعلامیہ پر دستخط متوقع ہیں، جو دیرپا جنگ بندی کو یقینی بنائے گا۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 817 کلومیٹر طویل غیر متعین سرحدی علاقوں پر جولائی میں جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 48 افراد ہلاک اور لاکھوں افراد عارضی طور پر بے گھر ہوئے تھے، جو گزشتہ ایک دہائی میں دونوں ممالک کے درمیان سب سے شدید لڑائی تھی۔

ملائیشیا نے 28 جولائی کو ابتدائی جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا، جس میں وزیرِاعظم انور ابراہیم کی سفارتی کوششوں اور ٹرمپ کی دونوں ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک بات چیت نے کلیدی کردار ادا کیا۔

محمد حسن کے مطابق، امریکہ اور ملائیشیا اب ایک وسیع تر جنگ بندی معاہدے میں سہولت کار کے طور پر کام کریں گے، جس کے تحت دونوں ممالک کو اپنی سرحدوں سے بارودی سرنگیں اور بھاری ہتھیار ہٹانے ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ مشرقی ایشیائی سربراہی اجلاس میں ایک چیئرمین اسٹیٹمنٹ جاری کی جائے گی، کیونکہ امریکہ نے مشترکہ اعلامیے میں لفظ شمولیت کے استعمال پر اعتراض اٹھایا تھا۔

اجلاس میں چین، جاپان، روس اور امریکہ سمیت آسیان کے تمام دس رکن ممالک کے رہنما شرکت کریں گے۔