Business Recorder - Business & Finance

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو  بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر  ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 281.15 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو  مقامی کرنسی 281.16 روپے پر بند ہوئی تھی۔

بین الاقوامی سطح پر منگل کو امریکی ڈالر مستحکم رہا کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جانب سے چین پر عائد ٹیرف کے حوالے سے نرم مؤقف اور اپنے چینی ہم منصب سے ممکنہ ملاقات کی خبروں نے دونوں اقتصادی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کی امیدیں بڑھادیں۔

کرنسی مارکیٹوں میں ابتدائی ایشیائی تجارت میں سکون رہا، اُس افراتفری کے بعد جو جمعہ کو اُس وقت پیدا ہوئی تھی جب ٹرمپ نے چین کی امریکہ کو ہونے والی برآمدات پر اچانک 100 فیصد اضافی محصولات  کا اعلان کر دیا تھا، تاہم  ویک اینڈ پر ان کا لہجہ قدرے نرم ہو گیا۔

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے پیر کو بتایا کہ صدر ٹرمپ اکتوبر کے آخر میں جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے اپنے شیڈول پر قائم ہیں۔

ان خبروں نے ڈالر میں نئی جان ڈال دی جس کے باعث یورو 1.16 ڈالر کی سطح سے نیچے 1.1566 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ 0.06 فیصد کمی کے ساتھ 1.3328 ڈالر پر آ گیا جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر مزید گراوٹ کے بعد چھ ماہ کی کم ترین سطح 0.57145 ڈالر تک پہنچ گیا۔

کرنسیوں کے مجموعی انڈیکس کے مقابلے میں امریکی ڈالر 0.04 فیصد بڑھ کر 99.34 پر آ گیا۔ آسٹریلوی ڈالر معمولی تبدیلی کے ساتھ 0.6516 ڈالر پر مستحکم رہا جب کہ جاپانی ین تقریباً 0.2 فیصد کم ہو کر فی ڈالر 152.57 ین پر پہنچ گیا۔

منگل کے روز تیل کی قیمتوں، جو کرنسی کی شرحِ تبادلہ کا ایک اہم اشاریہ تصور کی جاتی ہیں،  میں اضافہ دیکھا گیا، امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں نرمی کے ابتدائی آثار نے مارکیٹ کے رجحان کو سہارا دیا اور عالمی ایندھن کی طلب میں کمی سے متعلق خدشات کسی حد تک کم کر دیے۔

بین الاقوامی منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 22 سینٹ (0.4 فیصد) بڑھ کر 63.54 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کی قیمت بھی 22 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 59.71 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

گزشتہ سیشن میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.9 فیصد اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے روز ڈالر کی قیمتیں:

قیمت خرید : 281.15 روپے

قیمت فروخت : 281.35 روپے