Business Recorder - Pakistan

غزہ معاہدے پر دستخط کی تقریب، وزیرِاعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ”امن کا علمبردار“ قرار دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو “امن کا علمبردار” قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نوبیل امن انعام کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مصر میں دستخط ہونے والے تاریخی غزہ امن معاہدے میں ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔

شہباز شریف نے دستخط کی تقریب سے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ “یہ امن بے پناہ اور مسلسل کوششوں کے بعد حاصل ہوا ہے، ایسی کوششیں جن کی قیادت صدر ٹرمپ نے کی، جو واقعی امن کے انسان ہیں۔”

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے اس سے قبل بھی ٹرمپ کو بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ رکوانے میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا تھا، “اور آج ہمیں فخر ہے کہ ہم یہ کام دوبارہ کر رہے ہیں۔”

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ “آج ایک بار پھر میں اس عظیم شخصیت کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنا چاہتا ہوں۔ یہ ایک شاندار امیدوار ہیں، انہوں نے لاکھوں جانیں بچائی ہیں۔ جناب صدر، میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ میرا یقین ہے کہ آپ وہ انسان ہیں جس کی اس دنیا کو اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ہے۔”

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو اس سربراہی اجلاس کے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ میزبان تھے، نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “واہ، میں نے اس کی توقع نہیں کی تھی۔ یہ بہت خوبصورت بات تھی۔”

اس سے قبل ٹرمپ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ہم نے مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کر لیا ہے،” اور اس معاہدے کو غزہ میں برسوں کے تنازع کے خاتمے کی جانب ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف ان متعدد عالمی رہنماؤں میں شامل تھے جو اس اجلاس میں شریک ہوئے، جہاں منتظمین کے مطابق خطے میں استحکام کے لیے جامع امن فریم ورک کے قیام کا جشن منایا گیا، جو مہینوں پر محیط مذاکرات کے بعد طے پایا ہے۔

وزیراعظم کی غزہ امن معاہدے میں شرکت

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر غزہ امن معاہدے کی دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر عالمی رہنما بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ “ہم آج یہ لمحہ صدر ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور امن کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی کے بغیر نہیں دیکھ سکتے تھے۔ انہوں نے اپنی یکسوئی اور عزم سے اس بلاوجہ کی تباہی اور خونریزی کا خاتمہ ممکن بنایا۔”

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ “آج کی یہ تقریب ایک نسل کُش باب کے اختتام کی علامت ہے، ایک ایسا باب جسے عالمی برادری کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ دوبارہ کہیں بھی نہ دہرایا جائے۔ بہادر اور ثابت قدم فلسطینی عوام اس بات کے مستحق ہیں کہ وہ ایک آزاد فلسطین میں، 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ  اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر زندگی گزاریں۔”

شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس

یہ اعلیٰ سطح کا سربراہی اجلاس 13 اکتوبر کو بحرِ احمر کے تفریحی شہر شرم الشیخ میں منعقد ہوا، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر گزشتہ ماہ نیویارک میں ہونے والی سفارتی ملاقاتوں کے سلسلے کا تسلسل ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان کی شرکت اسلام آباد کی“فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے تاریخی، مستقل اور اصولی حمایت” کو اجاگر کرتی ہے۔