Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف امن کانفرنس میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
وزیرِاعظم شہباز شریف پیر کے روز غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے منعقدہ شرم الشیخ امن کانفرنس میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے۔

قاہرہ کے ہوائی اڈے پر وزیرِاعظم کا استقبال مصر کے وزیرِ نوجوانان و کھیل ڈاکٹر اشرف صبحي، پاکستان کے سفیر عامر شوکت اور دونوں ممالک کے سفارتی حکام نے کیا۔

وفد میں ڈپٹی وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِاطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی شامل ہیں۔

وزیرِاعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر عالمی رہنما موجود ہوں گے۔

وزیرِاعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ
ہم یہ لمحہ صدر ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور امن کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی کے بغیر نہیں دیکھ پاتے۔ ان کی پرعزم کاوشوں نے بے مقصد خونریزی اور تباہی کا خاتمہ ممکن بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ
آج کی تقریب نسل کشی کے ایک سیاہ باب کے اختتام کی علامت ہے، اور بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ ایسا المیہ دوبارہ کبھی نہ دہرایا جائے۔
بہادر اور ثابت قدم فلسطینی عوام ایک آزاد فلسطین میں جینے کے حق دار ہیں، جس کی سرحدیں 1967 سے قبل کی حدود پر مبنی ہوں اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔

یہ اعلیٰ سطح کی امن کانفرنس 13 اکتوبر کو بحیرہ احمر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں منعقد ہو رہی ہے، جو گزشتہ ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی سفارتی کوششوں کا تسلسل ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق، اس کانفرنس میں پاکستان کی شرکت اسلام آباد کے تاریخی، مستقل اور اصولی مؤقف کی عکاس ہے، جو فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت پر مبنی ہے۔