Business Recorder - Pakistan

اسرائیل۔حماس جنگ بندی معاہدہ، اسحاق ڈار کی مصر، ایران اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے علاقائی صورتحال پر گفتگو
نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے ہفتے کے روز مصر، ایران اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی، جس میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفترِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، اسحاق ڈار نے مصری وزیرِخارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال، غزہ میں انسانی بحران اور فلسطینی مسئلے پر تفصیلی بات چیت کی۔

مذاکرات میں علاقائی سفارتی اقدامات اور پیر کے روز شرم الشیخ میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ایک علیحدہ ٹیلیفونک رابطے میں،اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی سے بھی بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم ممالک کے درمیان مربوط کوششیں علاقائی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔ بات چیت میں غزہ کی صورتحال مرکزی حیثیت رکھتی تھی، جبکہ مصر میں ہونے والے آئندہ اجلاس کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا گیا۔

نائب وزیرِاعظم نے آذربائیجان کے وزیرِخارجہ سے بھی گفتگو کی، جس میں غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور عرب و اسلامی ممالک کے متحدہ مؤقف کے ذریعے علاقائی استحکام کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان نے ایک بار پھر فوری جنگ بندی، غزہ میں انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی، اور فلسطینی مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا، جو متعلقہ اقوامِ متحدہ اور او آئی سی قراردادوں کے مطابق ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025