Business Recorder - Pakistan

وزیرِاعلیٰ پنجاب کا اسپیشل سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ کا اعلان،10 سالہ انکم ٹیکس چھوٹ اور کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیدیا
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی سرمایہ کاروں کے لیے پنجاب میں اسپیشل سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کو 10 سال کی انکم ٹیکس چھوٹ اور ایک مرتبہ کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے وزیرِاعلیٰ آفس میں ایک خصوصی فاسٹ ٹریک سیل بھی قائم کیا جائے گا۔

یہ اعلان مریم نواز نے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے چیئرمین پاک سعودی بزنس فورم پرنس منصور بن محمد بن سعد آل سعود کی قیادت میں آنے والے وفد کا عربی زبان میں خیرمقدم کیا۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جسے سعودی وفد نے سراہا۔

وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے گہرے تعلقات اور دونوں مقدس مساجد کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مقدس مساجد کا دفاع ہمارے لیے حکمتِ عملی نہیں بلکہ ایک دائمی اعزاز اور فرض ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں توانائی، زراعت، سیاحت، مائنز اور لاجسٹکس سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 12 کروڑ سے زائد ہنر مند اور ٹیکنالوجی سے وابستہ نوجوان سعودی بھائیوں کے ساتھ شراکت داری کے لیے پُرجوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی سرمایہ کاری پالیسی واضح ہے، جس کا اصول ہے ”نو ڈیلے، امیجیئٹ ڈیلیوری“۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کاروباری تعلقات ایک نئے اقتصادی دور کا آغاز ثابت ہوں گے۔

سعودی وفد نے لائیوسٹاک، مائنز، انفراسٹرکچر، گوشت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزیرِاعلیٰ نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا، جبکہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے مکہ مکرمہ کی مشہور ہولی میٹرو ٹرین کے آپریشن کے لیے خدمات پیش کرنے کی پیشکش کی۔

مریم نواز نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے سعودی عرب سے تعلقات احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورۂ سعودی عرب میں ملنے والا غیرمعمولی احترام پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں مملکت نے ترقی و استحکام کی نئی راہیں کھولی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ وقتی مفادات نہیں بلکہ ایمان، عقیدے اور دلوں کے تعلق پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آٹھ سال سعودی عرب میں گزارے ہیں، وہ ہمارا دوسرا گھر ہے۔ سعودی وفد کی آمد ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ اجلاس کے اختتام پر وزیرِاعلیٰ کی جانب سے روایتی کھانوں پر مشتمل عشائیہ دیا گیا، جس میں سعودی سفیر کا سیلاب متاثرین کے لیے امداد فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025