Business Recorder - Pakistan

افغانستان کی سرحد پر جارحیت، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر ہفتے کے روز ایک بڑے تصادم کی اطلاع ملی ہے، جب افغان فورسز نے متعدد مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے جواب میں پاکستانی فوج کی جانب سے سخت اور جاری جوابی کارروائی کی گئی ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق، افغان فورسز نے انگور اڈہ، باجوڑ، کرم، لوئر دیر، چترال اور بارامچہ (بلوچستان) سمیت کئی سرحدی مقامات پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا مقصد خوارج (شدت پسندوں) کی پاکستان میں داخلے میں مدد کرنا معلوم ہوتا ہے۔حکام کے مطابق پاکستانی فوج کی چوکس اور مکمل طور پر تیار سرحدی چوکیوں نے فوری، بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی، جو اب بھی جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کی فوری کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا، جبکہ درجنوں افغان فوجی اور شدت پسند ہلاک ہوئے۔

حکام نے مزید بتایا کہ طالبان فورسز نے اپنی کئی چوکیوں کو چھوڑ کر فرار اختیار کیا، اور کئی لاشیں وہیں پڑی رہ گئیں۔
سیکیورٹی حکام نے اس واقعے کے وقت پر بھی توجہ دلائی، یہ بتاتے ہوئے کہ یہ سرحدی اشتعال انگیزی اس وقت ہوئی جب افغان وزیرِ خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں، جس سے ممکنہ ہم آہنگی اور ارادے پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں۔

اس حوالے سے مزید پیشرفت پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے اور پاکستان کی فوج کی جانب سے باضابطہ بیان کا انتظار ہے۔

اے ایف پی کے مطابق: افغان طالبان فورسز نے ہفتے کے روز پاکستانی فوج کیخلاف سرحد پر مسلح کارروائیاں شروع کر دیں، ان کا دعویٰ ہے کہ اسلام آباد نے افغان علاقے میں فضائی حملے کیے ہیں۔

افغان فوج کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے کابل پر کیے گئے فضائی حملوں کے جواب میں طالبان فورسز مختلف سرحدی علاقوں میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے خلاف شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں۔

تاہم پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ایک سینیئر حکومتی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ
آج شام طالبان فورسز نے ہتھیاروں کا استعمال شروع کیا۔ ہم نے پہلے ہلکے اور پھر بھاری توپ خانے سے سرحد کے چار مقامات پر فائرنگ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین افغان کوآڈ کاپٹرز کو مار گرایا جو مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد لے جا رہے تھے۔ شدید لڑائی جاری ہے، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025