Business Recorder - Business & Finance

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کی امید، وزیر خزانہ امریکہ روانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوگئے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق محمد اورنگزیب ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے عمومی اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

بیان کے مطابق وزیر خزانہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، ورلڈ بینک، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (ایم آئی جی اے) کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔

وہ ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید برآں محمد اورنگزیب آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بھی جی-24 اور مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان (ایم ای این اے پی) کے فورم پر ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو وزیر خزانہ نے اعتماد ظاہر کیا تھا کہ واشنگٹن کے دورے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پاجائے گا۔

دورے کے دوران محمد اورنگزیب ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی جانب سے منعقدہ دو اہم تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزیر خزانہ پاکستان چین، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ اور آذربائیجان کے اپنے ہم منصب رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ محمد اورنگزیب کی وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیرخزانہ فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین، امریکی محکمۂ خارجہ اور محکمۂ خزانہ کے سینئر حکام، نیز انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

محمد اورنگزیب امریکی پاکستان بزنس کونسل کے حکام اور ارکان سے بھی ملاقات کریں گے جہاں وہ پاکستان میں ٹیکس تجاویز اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

وزیر خزانہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں، کمرشل بینکوں اور خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کی انویسٹمنٹ بینکوں کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران وہ مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی معاشی صورتحال کی وضاحت کریں گے۔

محمد اورنگزیب امریکی تھنک ٹینکس، بشمول اٹلانٹک کونسل اور پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اکنامکس (پی آئی آئی ای)کا بھی دورہ کریں گے۔