Business Recorder - World

نوبیل امن انعام 2025 وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریہ کورینا ماچاڈو کے نام
وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریہ کورینا ماچاڈو کو 2025 کا نوبیل امن انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ ناروے کی نوبل کمیٹی نے جمعہ کو بتایا کہ ماچاڈو کو یہ اعزاز وینزویلا کے عوام کے جمہوری حقوق کے تحفظ اور آمریت سے جمہوریت کی طرف پرامن اور منصفانہ انتقالِ اقتدار کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔

نوبل کمیٹی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماچاڈو نے  جمہوریت کے فروغ اور وینزویلا کے عوام کے سیاسی حقوق کے لیے انتھک محنت کی اور ان کی قیادت نے ایک ایسے وقت میں نئی امید پیدا کی جب ملک شدید سیاسی و اقتصادی بحران سے دوچار ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ نوبل کمیٹی کی توجہ اس برس وینزویلا پر اس وقت مرکوز ہوئی جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا عوامی سطح پر نوبیل انعام کے لیے اپنی نامزدگی کی خواہش کا اظہار کرتے رہے، تاہم ماہرین پہلے ہی اس امکان کو رد کر چکے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ عالمی نظام کے خلاف بیانیہ رکھتے ہیں، جو نوبل کمیٹی کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

نوبل امن انعام کی مالیت 11 ملین سویڈش کراؤن (تقریباً 1.2 ملین امریکی ڈالر) ہے اور یہ ہر سال 10 دسمبر کو سویڈن کے سائنسدان اور صنعت کار الفریڈ نوبل کی برسی کے موقع پر اوسلو میں ایک خصوصی تقریب میں دیا جاتا ہے۔ الفریڈ نوبل نے 1895 میں اپنی وصیت میں ان انعامات کی بنیاد رکھی تھی ، تاکہ امن، ادب، سائنس اور انسانی خدمت کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو سراہا جا سکے۔