Business Recorder - World

بھارت کا کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان، طالبان کے ساتھ رابطوں میں پیشرفت
بھارت نے افغان دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو تصدیق کی کہ کابل میں موجود  تکنیکی مشن کو مکمل سفارت خانے میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نئی دہلی کے دورے پر پہنچے، جو 2021 کے بعد طالبان رہنماؤں کا بھارت کا پہلا باضابطہ دورہ ہے۔ جے شنکر نے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت افغانستان کی خودمختاری، سالمیت اور استحکام کے لیے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون افغانستان کی ترقی اور خطے کے استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔

امیر خان متقی چھ روزہ دورے پر ہیں جس کا مقصد دو طرفہ تعلقات، بالخصوص اقتصادی اور تجارتی روابط کو فروغ دینا ہے۔ افغان وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں سیاسی، اقتصادی اور تجارتی امور پر بات چیت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے 2022 میں کابل میں محدود پیمانے پر ایک مشن قائم کیا تھا ،تاکہ انسانی اور طبی امداد کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ اس وقت کابل میں چین، روس، پاکستان، ایران اور ترکی سمیت کئی ممالک کے سفارت خانے کام کر رہے ہیں، تاہم روس واحد ملک ہے جس نے طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم کیا ہے۔ بھارت نے تاحال طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔

امیر خان متقی کا دورہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کی جانب سے سفری پابندیوں میں عارضی نرمی کے بعد ممکن ہوا۔ وہ ان طالبان رہنماؤں میں شامل ہیں جن پر اقوام متحدہ کی جانب سے سفری اور مالی پابندیاں عائد ہیں، تاہم سفارتی مقاصد کے لیے بعض اوقات استثنیٰ دیا جاتا ہے۔