Business Recorder - Pakistan

وزیر خزانہ واشنگٹن دورے پر آئی ایم ایف اسٹاف لیول ایگریمنٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے پرعزم
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے ساتھ انتہائی تعمیری بات چیت کی ہے  اور ان کا اعتماد ہے کہ باقی ماندہ مسائل کسی رکاوٹ کا سبب نہیں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اسٹیٹ بینک کے گورنر اور سیکرٹری خزانہ کے ہمراہ واشنگٹن کے اپنے دورے کے دوران آئندہ ہفتے کے اوائل میں اسٹاف لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے) کو حتمی شکل دے دیں گے۔

محمد اورنگزیب نے یہ بیان کراچی میں اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سعودی سرمایہ کاروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ زیر التواء مسائل  (آئی ایم ایف کے ساتھ)  ہیں تاہم میری نظر میں یہ کسی رکاوٹ کا سبب نہیں ہیں۔ ہم آج رات اور ہفتے کے آخر تک بھی یہ بات چیت ورچوئلی (آن لائن) جاری رکھیں گے۔ امید ہے کہ آئندہ  ہفتے کے آغاز میں  جب گورنر ایس بی پی ، سیکرٹری خزانہ اور میں واشنگٹن میں ہوں گے تو ہم ایس ایل اے کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس 2025ء میں شرکت کے لیے آج رات واشنگٹن روانہ ہوں گے، جو پیر، 13 اکتوبر سے ہفتہ، 18 اکتوبر تک شیڈول ہیں۔

واشنگٹن میں مقیم قرض دہندہ نے ملک میں اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد کہا کہ یہ پیش رفت ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی  اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی کے تحت ہونے والے جائزہ مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے تحت پاکستان اور آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول ایگریمنٹ کی جانب نمایاں پیش رفت کی۔

آئی ایم ایف کی ٹیم جس کی قیادت ایوا پیٹرووا نے کی 24 ستمبر سے 8 اکتوبر 2025 تک کراچی اور اسلام آباد میں موجود رہی تاکہ ای ایف ایف کے تحت دوسرے جائزے اورآر ایس ایف کے تحت پہلے جائزے پر بات چیت کی جا سکے۔

اسی دوران محمد اورنگزیب نے ورچوئل خطاب میں کہا کہ ملک نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے اور تین عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی برقرار ہے۔ ٹیکس اور توانائی شعبے میں ساختی اصلاحات جاری ہیں۔

ہم سعودی عرب کے وژن 2030ء سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس طرح سے سعودی عرب میں چیزوں کو عملی جامہ پہنایا گیا، تمام اشاریے 2030ء تک جہاں ہونے چاہیئں تھے، وہ اس سے بہت آگے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ جمعرات کو کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں دستخط شدہ اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کئی عوامل کا سنگم موجود ہے، جہاں ہمیں معاشی استحکام حاصل ہے اور جغرافیائی سیاسی محاذ سے بھی سازگار حالات ہیں۔

حالیہ سیلابوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت نے فوری جائزے مکمل کر لیے ہیں۔ ہم واضح ہیں کہ موجودہ وسائل کو نئے مقاصد کے لیے استعمال کریں گے۔ جیسے ہی ہم نقصان کے بعد مزید تفصیلی ضروریات کا جائزہ لیں گے، صورتحال ایسی ہو سکتی ہے جہاں ہمیں بیرونی مدد کی ضرورت پڑے۔