Business Recorder - News

ڈالر مستحکم، ین اور یورو دباؤ کا شکار ، سرمایہ کار محتاط
عالمی زر مبادلہ مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر مستحکم رہا اور ایک سال کی بہترین ہفتہ وار کارکردگی کی راہ پر گامزن دکھائی دیا، جب کہ جاپانی ین اور یورو سیاسی بے یقینی کے باعث دباؤ کا شکار رہے۔

جاپان میں قدامت پسند سیاستدان سانائے تاکائیچی کو لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کا سربراہ منتخب کیے جانے کے بعد ین دباؤ میں آ گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان کے ممکنہ طور پر وزیر اعظم بننے سے مالیاتی نرمی کی پالیسیوں کا تسلسل متوقع ہے، جس نے کرنسی کی قدر پر منفی اثر ڈالا۔

ین جمعرات کو 152.49 پر قدرے مضبوط تھا، تاہم رواں ہفتے اب تک اس میں 3 فیصد سے زائد کمی ہو چکی ہے، جو ستمبر 2024 کے بعد اس کی بدترین کارکردگی ہے۔

فرانس میں سیاسی بحران اور وزیراعظم سباستین لیکورنو کے استعفے کے بعد یورو دباؤ کا شکار رہا، اگرچہ صدر ایمانوئل میکرون نے 48 گھنٹوں میں نیا وزیر اعظم مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یورو معمولی بہتری کے بعد  1.1639 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا، تاہم یہ اب تک ہفتے کے دوران 0.9 فیصد نیچے ہے۔

دوسری جانب امریکی فیڈرل ریزرو کی ستمبر میٹنگ کے منٹس میں حکام نے عندیہ دیا کہ روزگار کے شعبے کو لاحق خطرات شرح سود میں کمی کا جواز فراہم کرتے ہیں، تاہم افراطِ زر پر تشویش بدستور موجود ہے۔

کامن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا کے مطابق مارکیٹیں سال کے اختتام تک شرح سود میں دو مزید کٹوتیوں کی توقع کر رہی ہیں مگر حتمی فیصلے کا انحصار اقتصادی اعداد و شمار پر ہوگا جو فی الحال امریکی حکومتی شٹ ڈاؤن کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔