Business Recorder - World

ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے پہلے مرحلے پر فریقین میں اتفاق، عالمی رہنماؤں کا خیرمقدم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ میں دو سالہ جنگ ختم کرنے کے لیے ان کے منصوبے کے تحت طویل عرصے سے زیر التوا جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا کہ میں فخر کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ اسرائیل اور حماس نے ہمارے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ تمام قیدی بہت جلد رہا ہو جائیں گے اور اسرائیل اپنی افواج کو متفقہ لائن پر واپس لے جائے گا، جو مضبوط، دیرپا اور ہمیشہ قائم رہنے والے امن کی طرف پہلا قدم ہے۔ سب فریقین کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ یہ عرب اور مسلم دنیا، اسرائیل، تمام آس پاس کے ممالک اور امریکہ کے لیے ایک عظیم دن ہے۔ ہم قطر، مصر اور ترکیہ کے ثالثوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس تاریخی اور غیر معمولی واقعے کو ممکن بنایا۔“

اس حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ یہ اسرائیل کے لیے ایک بڑا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کل حکومت کا اجلاس بلائیں گے تاکہ معاہدے کی منظوری دی جائے اور تمام قیدی گھر واپس لائے جائیں۔ نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ خدا کے فضل سے ہم اپنے تمام اہداف حاصل کریں گے اور پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کو وسعت دیں گے۔

حماس کا امن معاہدے کے حوالے سے  بیان میں کہنا ہے کہ وہ قطر، مصر اور ترکیہ کے ثالثوں کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کی جنگ ختم کرنے کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔ حماس نے صدر ٹرمپ، معاہدے کے ضمانت دینے والے ممالک اور تمام عرب، اسلامی اور بین الاقوامی فریقین پر زور دیا کہ اسرائیل کو معاہدے کی مکمل پابندی کرنے پر مجبور کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ فریق معاہدے کی شرائط پر عمل کریں، انسانی امداد اور ضروری تجارتی سامان کی بلا رکاوٹ رسائی یقینی بنائی جائے، اور مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے۔

نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ون اسٹن پیٹرز نے کہا کہ حماس تمام قیدیوں کو رہا کرے اور اسرائیل اپنی افواج کو متفقہ لائن پر واپس لے آئے۔ یہ مستقل امن حاصل کرنے کی طرف پہلا اہم قدم ہے اور دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ مکمل حل کے لیے کام جاری رکھیں۔