Business Recorder - World

اسرائیل اور حماس نے ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کرلیا
اسرائیل اور حماس نے بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا، جس کے تحت جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پایا ہے۔ یہ پیش رفت ممکنہ طور پر مشرقِ وسطیٰ میں دو سال سے جاری خونریز جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

یہ معاہدہ مصر میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے نتیجے میں طے پایا، جو ٹرمپ کے 20 نکاتی فریم ورک کے ابتدائی مرحلے پر عملدرآمد کا آغاز ہے۔ اگر یہ مکمل طور پر نافذ ہوا تو یہ اسرائیل اور حماس کے درمیان اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت ثابت ہوگی، جس سے نہ صرف جنگ بندی ممکن ہوگی بلکہ خطے میں کشیدگی بھی کم ہو سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ میں فخر سے اعلان کرتا ہوں کہ اسرائیل اور حماس نے ہمارے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ تمام یرغمالی جلد رہا کر دیے جائیں گے اور اسرائیلی افواج طے شدہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی۔

اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ خدا کے فضل سے ہم اپنے تمام یرغمالیوں کو واپس لائیں گے۔ ان کے مطابق جمعرات کو حکومت اس معاہدے کی منظوری دے گی۔

دوسری جانب حماس نے تصدیق کی کہ معاہدے میں اسرائیلی انخلا اور قیدیوں کے تبادلے کی شقیں شامل ہیں، تاہم اس نے ٹرمپ اور ضامن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ یقینی بنائیں کہ اسرائیل مکمل طور پر جنگ بندی پر عمل کرے۔

ذرائع کے مطابق زندہ یرغمالیوں کی رہائی آئندہ 72 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ غزہ جنگ میں  اب تک 67,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی حکام کے مطابق 1,200 اسرائیلی 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں مارے گئے تھے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی پر مکمل عمل کریں اور غزہ میں انسانی امداد کی فوری فراہمی یقینی بنائیں۔