Business Recorder - Business & Finance

لاہور : قالینوں کی عالمی نمائش کا آغاز ، دستکاری کے شاہکار توجہ کا مرکز
پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی سی ایم ای اے) کے زیراہتمام 41ویں بین الاقوامی ہاتھ سے بنے قالینوں کی تین روزہ نمائش کا لاہور میں آغاز ہو گیا، جس میں دنیا بھر سے غیر ملکی خریداروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

نمائش کا افتتاح ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹڈاپ) کی سینئر ڈائریکٹر جنرل فوزیہ پروین چوہدری نے  مقامی ہوٹل میں کیا۔ اس موقع پر پی سی ایم ای اے کے سرپرست اعلیٰ عبداللطیف ملک، چیئرمین میاں عتیق الرحمان، نمائش کے چیئرمین ریاض احمد، اعجاز الرحمان، ناصر ارشد، مہوش خادم، فرخ ہمایوں اور دیگر صنعت کار و برآمد کنندگان بھی موجود تھے۔

فوزیہ پروین نے نمائش میں لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی دستکاروں کی مہارت، روایتی ڈیزائن اور اعلیٰ معیار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے بنے پاکستانی قالین دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتے ہیں اور یہ صنعت ملکی برآمدات میں اضافے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

پی سی ایم ای اے کے چیئرمین میاں عتیق اور ریاض احمد نے توقع ظاہر کی کہ نمائش کے نتیجے میں نمایاں برآمدی سودے طے پائیں گے، جو قالین انڈسٹری کو فروغ دیں گے۔

نمائش میں پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں کے تیار کردہ قالین اور نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے ) کے طلبہ کے تخلیقی ڈیزائن بھی نمایاں رہے، جو اس صنعت میں روایت اور جدت کا امتزاج پیش کرتے ہیں۔