Business Recorder - Pakistan

وزیر اعظم شہباز شریف کو لیڈرشپ اینڈ گورننس میں اعزازی ڈگری عطا
وزیر اعظم شہباز شریف کو منگل کے روز انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا (آئی آئی یو ایم) کی طرف سے لیڈرشپ اینڈ گورننس میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا۔

ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ اور آئی آئی یو ایم کی آئینی سربراہ تنکو عزیزہ آمنہ میمونہ اسکندریہ نے کوالالمپور میں  تقریب کے دوران وزیراعظم کو یہ اعزازی ڈگری عطا کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ علم کے اس عظیم مرکز سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنا ان کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اور پاکستان کے معروف اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تعلیمی شراکت اور تعاون پر مبنی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری روایت میں قیادت کوئی مراعات نہیں بلکہ ایک مقدس امانت ہے جسے  دیانتداری، اخلاص، انصاف اور اللہ تعالیٰ کے سامنے شفاف جوابدہی کے ساتھ نبھانا چاہیے۔

انہوں نے آئی آئی یو ایم کی مسلسل کامیابی کی خواہش  ظاہر کرتے ہوئے پاکستان اور ملائیشیا دونوں کے لیے  بڑی یکجہتی، بھائی چارے اور بہت قریبی تعاون پر مبنی مستقبل کی خواہش کا اظہار کیا۔

اپنے خطاب میں تنکو عزیزہ نے کہا کہ وزیراعظم نے ثابت کیا ہے کہ حقیقی قیادت کا مقصد محض طاقت حاصل کرنا نہیں، بلکہ تعلیم، صحت اور بہتر مواقع فراہم کر کے انسانی زندگیوں کو سنوارنا اور معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یونیورسٹی کا بانی پارٹنر تھا اور  پاکستانی طلبہ اور سابق طلبہ آج بھی یونیورسٹی کو مستقل تقویت دیتے ہیں اور امت کی خدمت کے مشترکہ مشن کی عکاسی کرتے ہیں۔