Business Recorder - Business & Finance

ایس ای سی پی اور این ٹی سی کے سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد معلومات کے تبادلے اور تعاون کو بڑھانا ہے، خاص طور پر دونوں اداروں کی سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔

اس موقع پر این ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر میجر جنرل (ریٹائرڈ) علی فرحان، ایس ای سی پی کے کمشنر مجتبیٰ احمد لودھی اور دونوں اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی ہے۔

مفاہمتی یادداشت باہمی دلچسپی کے کئی اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرتی ہے، ان اقدامات میں اُبھرنے والے سائبر سیکیورٹی خطرات، رجحانات اور ان کے حل پر مشترکہ غور و فکر کو فروغ دینا،سائبر سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے تکنیکی معلومات اور بہترین طریقہ کار کا تبادلہ کرنا، کاروباروں اور صارفین کے لیے سہولت پیدا کرنے کی خاطر ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔

یہ تعاون خطرات کی شناخت اور ان کے جواب دینے کی صلاحیت بڑھانے، سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجیز میں تحقیق اور جدت، اور 27001  آئی ایس او جیسے معیار سے متعلق آڈٹ اور تعمیل کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دے گا، اس میں ایمرجنسی کے دوران ردعمل دینے اور سائبر حملوں سے نمٹنے کی تربیت شامل ہے،ساتھ ہی قومی قوانین کے مطابق سیکٹورل  کے قیام اور ان کے نظام کے لیے تعاون بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں یہ معاہدہ سائبر سیکیورٹی کے معاملات میں ایس ای سی پی اور این ٹی سی کے درمیان بہتر رابطے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یہ این ٹی سی کی جانب سے ایس ای سی پی کو دی گئی سابقہ مدد پر بنیاد رکھتا ہے اور قومی سطح پر مستقبل میں سائبر سیکیورٹی کے منصوبوں پر مزید تعاون کے لیے راہ ہموار کرتا ہے۔

ایس ای سی پی اور این ٹی سی، دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر باقاعدگی سے رابطہ رکھنے اور تعاون جاری رکھنے کے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025