Business Recorder - News

مشتاق احمد خان کی اسرائیلی عدالت میں پیشی متوقع، چند دن میں رہائی کا امکان ، دفتر خارجہ
وزارت خارجہ (ایم او ایف اے) نے پیر کے روز امید ظاہر کی ہے کہ سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان کو اردن کی حکومت کی مدد سے آئندہ چند روز میں اسرائیلی حراست سے رہا کرا لیا جائے گا۔

مشتاق احمد خان اُن سیکڑوں انسانی حقوق کارکنوں میں شامل تھے جو غزہ کی محصور آبادی تک امداد پہنچانے کے لیے روانہ ہونے والے  صمود فلوٹیلا کا حصہ تھے۔

یہ قافلہ اگست کے آخر میں روانہ ہوا جو کہ اسرائیلی ناکہ بندی کو چیلنج کرنے کی تازہ کوشش تھی جبکہ اسرائیل کی جانب سے 450 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا جن میں سے صرف 170 کو ملک بدر کیا گیا  ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق مشتاق احمد خان محفوظ ہیں اور انہیں اسرائیلی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جس کے بعد ملک بدری کے احکامات جاری ہونے کی توقع ہے۔ اردن کی حکومت کی  مدد سے ہمیں اُمید ہے کہ یہ عمل چند دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔

ترجمان نے بیان میں  اس بات کی بھی تصدیق کی کہ عمان میں پاکستانی سفارت خانہ سابق سینیٹر کی واپسی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے اردن کی حکومت کے تعاون کو  مثالی اور  فراخدلانہ  قرار دیا۔

دفتر خارجہ نے ایک یورپی ملک سے موصول ہونے والی تصدیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد اسرائیلی قابض افواج کی حراست میں ہیں، تاہم وہ خیریت سے ہیں۔

وزارت خارجہ نے اس سے قبل ان پاکستانیوں کی بھی کامیاب واپسی کو ممکن بنایا تھا جو فلوٹیلا سے واپس لائے گئے تھے اور ان تمام برادر ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستانی شہریوں کی رہائی اور واپسی میں معاونت کی۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان بیرون ملک اپنے شہریوں کے تحفظ اور فوری وطن واپسی کے لیے پُرعزم ہے۔