Business Recorder - Business & Finance

اندرون ملک پروازوں کی منسوخی سے کاروبار متاثر، لاہور چیمبر کا اظہار تشویش
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  نے ڈومیسٹک پروازوں کی بار بار منسوخی اور تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رویہ کاروباری طبقے کے لیے بڑے مالی نقصانات کا باعث بن رہا ہے۔

صدر فہیم الرحمان سہگل، سینئر نائب صدر تنظیر احمد شیخ اور نائب صدر خرم لودھی نے کہا کہ ایئر لائنز صرف بین الاقوامی روٹس کو ترجیح دے رہی ہیں، جب کہ اندرون ملک پروازوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، حالانکہ یہ مقامی تجارت، کاروباری رابطوں اور معاشی سرگرمیوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پروازوں کی غیر ضروری منسوخی اور طویل تاخیر معمول بن چکی ہے، جس سے تاجروں، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو وقت کی پابندی کے تقاضے پورے کرنے میں مشکلات درپیش ہیں جس  کے نتیجے میں کاروباری مواقع ضائع، ترسیلات میں تاخیر اور سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے۔

چیمبر نے مطالبہ کیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی تمام ایئر لائنز کو پابند کرے کہ وہ  ڈومیسٹک روٹس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق چلائیں۔

ایل سی سی آئی نے مشورہ دیا کہ ایئر لائنز پر کم از کم پروازوں کی فریکوئنسی برقرار رکھنے کی شرط عائد کی جائے اور تاخیر یا منسوخی کی صورت میں مسافروں کو عالمی معیار کے مطابق متبادل معاوضہ یا رقم واپس  کی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بڑے شہروں کے ہوائی اڈوں پر تاجر برادری کی سہولت کے لیے کاؤنٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے۔