Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کی نسبت روپے کی پیش قدمی جاری
انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام ہر ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 281.25  پر جاپہنچا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران بھی مقامی کرنسی میں معمولی بہتری دیکھی گئی تھی، جب اس کی قدر انٹربینک مارکیٹ میں 0.11 روپے یا 0.04 فیصد بڑھی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق، مقامی کرنسی 281.26 پر بند ہوئی تھی جبکہ اس سے پچھلے ہفتے یہ 281.37 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔

عالمی منڈی میں پیر کو ابتدائی کاروبار کے دوران جاپانی ین کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں پانچ ماہ کی سب سے بڑی کمی کے ساتھ  گرگئی۔ یہ کمی اُس وقت دیکھی گئی جب ویک اینڈ پر سناے تاکائچی نے ایل ڈی پی کا انتخاب جیت لیا جس سے جاپان میں مزید توسیعی مالی پالیسی کی راہ ہموار ہوئی اور بینک آف جاپان کے لیے صورتحال مزید پیچیدہ بن گئی۔

ین کی قدر 1.6 فیصد گر کر 149.81 ین فی امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، یہ 12 مئی کے بعد ایک روزہ سب سے بڑی گراوٹ ہے جس سے گزشتہ ہفتے کے دوران حاصل ہونے والا تمام فائدہ زائل ہو گیا ۔

ادھر ایشیا کی کئی منڈیاں تعطیلات کے باعث بند رہنے کے سبب، ڈالر انڈیکس 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 98.029 پر آ گیا۔