Business Recorder - World

یوکرین کو ٹام ہاک میزائل ملے تو روس امریکہ تعلقات ختم ہو سکتے ، پیوٹن
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل دیے  تو روس  کے واشنگٹن کے ساتھ تعلقات ختم ہو سکتے ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ واشنگٹن  یوکرین کی جانب سے ٹام ہاک میزائلز کے حصول کی درخواست پر غور کر رہا ہے، جن کی رینج تقریباً 2,500 کلومیٹر ہے، یعنی یہ ماسکو سمیت پورے یورپی روس کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں کا استعمال امریکی فوجی عملے کی براہِ راست شرکت کے بغیر ممکن نہیں اور اگر یہ ہتھیار یوکرین کو دیے گئے تو یہ روس اور امریکہ کے تعلقات میں ایک  نئے خطرناک مرحلے کی شروعات ہوگی۔

روسی صدر نے کہا کہ اگرچہ یہ میزائل نقصان پہنچا سکتے ہیں، لیکن روس انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ اس موقع کو اپنی فضائی دفاعی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے استعمال کرے گا۔

دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل اور رائٹرز کی رپورٹس کے مطابق امریکہ یوکرین کو روس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پیوٹن یوکرین جنگ کو مغرب سے تعلقات میں فیصلہ کن موڑ قرار دیتے ہیں، جبکہ مغربی ممالک اس جنگ کو روسی توسیع پسندی قرار دے کر یوکرین کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔