Business Recorder - News

نیپال میں طوفانی بارشوں ، لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی ، 47 افراد ہلاک ، سڑکیں بند
نیپال میں گزشتہ  چند روز سے جاری موسلادھار برسات کے  باعث لینڈ سلائیڈز، سیلاب  نے تباہی مچادی ۔ حکام  کے مطابق  اتوار کو اس صورتحال کے نتیجے میں سڑکیں بند ہو گئیں، پل بہہ گئے اور کم از کم  47 افراد ہلاک ہو گئے۔

مسلح پولیس فورس کے ترجمان کالی داس دھوبوجی کے مطابق مشرقی ضلع ایلام میں جو بھارت کی سرحد سے متصل ہے، میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈز سے  35  افراد ہلاک ہوئے۔ جنوبی نیپال میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جان سے گئے جبکہ مشرقی ضلع اُدایا پور میں 9 افراد کو سیلاب بہا کر لے گیا۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے (این ڈی آر آر ایم اے ) کی ترجمان شانتی مہات کے مطابق شدید بارشوں نے متعدد سڑکیں اور پل تباہ کر دیے، جس کے باعث سینکڑوں مسافر مختلف مقامات پر پھنس گئے ہیں۔ دارالحکومت کھٹمنڈو کی طرف جانے والی کئی شاہراہیں بند ہو چکی ہیں۔

کھٹمنڈو ایئرپورٹ کے ترجمان رنجی شیرپا کے مطابق  اندرون ملک پروازیں شدید متاثر ہوئیں تاہم بین الاقوامی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

جنوب مشرقی نیپال میں کوشی دریا خطرناک حد سے اوپر بہہ رہا ہے۔ سنساری کے ضلعی گورنر دھرمیندر کمار مشرا نے بتایا کہ دریا میں پانی کا بہاؤ معمول سے دگنا ہے  اور تمام 56 سلویس گیٹ کھول دیے گئے ہیں۔ بھاری گاڑیوں پر پل استعمال کرنے پر پابندی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

کٹھمنڈو شہر میں دریا سڑکوں پر اُمڈ آئے ہیں  اور سڑک کے ذریعے دارالحکومت کا باقی ملک سے رابطہ کٹ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے  اور حکام متاثرہ افراد کی مدد کے لیے  احتیاطی اقدامات کر رہے ہیں۔