Business Recorder - Pakistan

پاک فوج نے بھارت کو آئندہ جنگ کی صورت میں ہولناک تباہی سے خبردار کر دیا
پاکستان فوج نے ہفتے کے روز بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں جوہری طاقتیں مستقبل میں کسی جنگ کی طرف بڑھتی ہیں تو اس کے نتائج ”قیامت خیز تباہی“ (کیٹیکلیزمک ڈیواسٹیشن ) کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں۔

یہ بیان بھارت کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت کی جانب سے پاکستان مخالف اشتعال انگیز اور جنگجویانہ بیانات کے بعد سامنے آیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ”ہم بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی اعلیٰ ترین سطح سے آنے والے فریب پر مبنی، اشتعال انگیز اور جنگی جنون سے بھرپور بیانات کو انتہائی تشویش سے دیکھ رہے ہیں۔ یہ غیر ذمہ دارانہ بیانات جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج پیدا کر سکتے ہیں، اور جارحیت کے لیے من گھڑت جواز تراشنے کی ایک تازہ کوشش دکھائی دیتے ہیں۔“

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور علاقائی استحکام کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت نے خود کو مظلوم ظاہر کر کے اور پاکستان کو منفی انداز میں پیش کر کے فائدہ اٹھایا ہے، جب کہ درحقیقت وہ خود جنوبی ایشیا اور اس سے باہر تشدد کو ہوا دینے اور دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث رہا ہے۔ یہ بیانیہ اب پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے، اور دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کے اصل چہرے اور خطے میں عدم استحکام کے مرکز کے طور پر تسلیم کرنے لگی ہے۔“

پاک فوج نے بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں اور قیادت کے جنگجویانہ بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی تصادم کی صورت میں دونوں جوہری طاقتیں ”قیامت خیز تباہی“ کے دہانے پر پہنچ سکتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”رواں سال کے آغاز میں بھارتی جارحیت نے دونوں جوہری ممالک کو ایک بڑی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔“

تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بھارت اپنے تباہ شدہ جنگی طیاروں اور پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے قہر کو بھول چکا ہے۔ اجتماعی طور پر حافظے کی کمزوری کا شکار بھارت اب بظاہر ایک اور محاذ آرائی کے لیے بے چین نظر آتا ہے۔“

بیان میں بھارتی وزیردفاع، آرمی چیف اور ایئرچیف کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے پاک فوج نے خبردار کیا ہے کہ ”اگر کسی نئی محاذ آرائی کا آغاز ہوا تو پاکستان ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ، بلا جھجک اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جواب دیں گے۔“

مئی میں دونوں ممالک کے درمیان چار روزہ شدید جھڑپیں ہوئیں، جو کہ دہائیوں میں بدترین لڑائی قرار دی گئیں۔ ان جھڑپوں کی ابتدا بھارت کے زیرِ تسلط کشمیر میں سیاحوں پر ایک حملے سے ہوئی، جس میں 26 افراد مارے گئے۔ نئی دہلی نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا، جسے اسلام آباد نے سختی سے مسترد کر دیا۔

اس دوران دونوں طرف سے لڑاکا طیارے، میزائل، توپ خانے اور ڈرونز استعمال کیے گئے، جن میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے، قبل اس کے کہ فریقین جنگ بندی پر رضامند ہو گئے۔

مہینوں کی خاموشی کے بعد بھارتی ایئر فورس کے سربراہ، ایئر چیف امر پریت سنگھ نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ مئی کی لڑائی کے دوران بھارت نے پاکستان کے پانچ جنگی طیارے (ایف-16 اور جے ایف-17 کلاس) مار گرائے۔

پاکستان پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اس نے جھڑپوں کے دوران بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے، جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل بھی شامل تھا۔ بھارت نے چند نقصانات کا اعتراف کیا ہے، لیکن چھ طیاروں کے نقصان کی تردید کی ہے۔

فوجی ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق، دونوں اطراف کے بیانات خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دے رہے ہیں، جو کہ نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی سطح پر بھی خطرناک اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

“جو لوگ ایک نئی ’معمول‘ قائم کرنا چاہتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان نے ردِعمل کا ایک نیا معمول قائم کر دیا ہے، جو تیز، قطعی اور تباہ کن ہوگا۔ غیر ضروری دھمکیوں اور بے پروائی پر مبنی جارحیت کے سامنے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج میں دشمن کے ہر گوشے تک لڑائی لے جانے کی صلاحیت اور عزم موجود ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس بار ہم ’جغرافیائی استثنیٰ‘ کے وہ افسانے چکنا چور کر دیں گے اوربھارت کے دور دراز علاقوں کو نشانہ بنائیں گے۔ جہاں تک ’پاکستان کو نقشے سے مٹانے‘ کی بات ہے، اگر ایسی صورتِ حال پیدا ہوئی تو پاکستان کو مٹانے کی بات کرنے والے بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ خود بھی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔“