Business Recorder - Business & Finance

پاکستان نے پہلی بار نایاب دھاتیں اور اہم معدنیات امریکہ بھیج دی
پاکستان نے کامیابی کے ساتھ اپنے پہلے بیچ کی نایاب دھاتیں اور اہم معدنیات امریکی کمپنی یو ایس اسٹریٹجک میٹلز  (یو ایس ایس ایم) کو فراہم کر دی ہیں۔

پی آر نیوزوائر کے مطابق  پہلی شپمنٹ میں پاکستان نے ملکی وسائل سے حاصل شدہ اینٹیمونی، تانبا (کاپر) کانسٹریٹ اور نایاب دھاتیں، بشمول نیوڈیمیم اور پریزودییم تیار کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قدرتی وسائل کی مالیت تقریباً 6 ٹریلین امریکی ڈالر تخمینہ شدہ ہے، جو اسے دنیا کے سب سے بڑے قیمتی دھاتوں اور نایاب معدنیات کے حامل ممالک میں شامل کرتا ہے۔

یو ایس ایس ایم کے سی ای او اسٹیسِ ڈبلیو ہیسٹی نے کہا کہ ہم اسے پاکستان کے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ساتھ ہمارے شاندار سفر کا پہلا قدم سمجھتے ہیں تاکہ امریکہ کو اہم معدنیات فراہم کی جا سکیں اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تجارت اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

گزشتہ ماہ پاکستان اور امریکہ نے اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے 500 ملین ڈالر مالیت  کے ایم او یو دستخط کئے جو دونوں ممالک کے درمیان گہری اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یہ مفاہمت نامہ  یو ایس ایس ایم اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے درمیان دستخط کیا گیا۔

امریکہ کی قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے کہا کہ یہ دستخط امریکی-پاکستانی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی ایک اور مثال ہیں جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔

یو ایس ایس ایم جو امریکی ریاست میزوری میں واقع ہے، اہم معدنیات  کی پیداوار اور ری سائیکلنگ پر مرکوز ہے۔ امریکی محکمۂ توانائی نے ان معدنیات کو جدید مینوفیکچرنگ اور توانائی کی پیداوار سے متعلق مختلف ٹیکنالوجیز کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔

ایسی دوطرفہ مفاہمتوں کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایسے معاہدوں کو ایک اہم ترجیح قرار دیا ہے کیونکہ اہم معدنی وسائل امریکی سیکیورٹی اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ ہم مستقبل میں امریکی کمپنیوں اور پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے کے ہم منصبوں کے درمیان مزید معاہدوں کے منتظر ہیں۔

قبل ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف نے نیویارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی حالیہ ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو فوری طور پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہدایت دی ہے۔

شہباز شریف نے کہا  کہ انہوں نے امریکی کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر پاکستان جائیں اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بات کریں۔

وزیرِاعظم نے یہ بھی بتایا کہ متعدد مشترکہ منصوبے امریکی کمپنیوں کے ساتھ بھی طے پاچکے ہیں۔