Business Recorder - Pakistan

”معافی نہیں مانگوں گی“، مریم نواز کا پنجاب پر تنقید کرنے والوں کو دو ٹوک جواب
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے جمعہ کے روز معافی کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کسی بات پر معافی مانگنے کی ضرورت نہیں، جبکہ قدرتی آفات کے دوران پنجاب کو نشانہ بنانے والوں کو خود معافی مانگنی چاہیے۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ”میں کیوں معافی مانگوں؟ جنہوں نے بحران کے وقت پنجاب کو بدنام کیا، انہیں معافی مانگنی چاہیے۔“

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر درپردہ تنقید کرتے ہوئے انہوں نے سیاسی مخالفین کو متنبہ کیا کہ ”پنجاب سے متعلق بات کرنے سے پہلے سو بار سوچیں۔“

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنی حکومت کی ترجیحات میں ترقی اور عوامی فلاح کو بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے گرین بس سروس کے آغاز کا ذکر کیا، جس کا کرایہ 20 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ خواتین، طلبہ، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے سفر مفت ہوگا۔

مریم نواز نے یہ بھی اعلان کیا کہ پنجاب کے 37 اضلاع میں 90,000 رہائشی یونٹس زیرِ تعمیر ہیں جبکہ نومبر تک ایک لاکھ مکانات کی تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ وہ پنجاب پر تنقید کرنے والوں کے خلاف اس کا دفاع کرتی رہیں گی، اور کہا کہ ان کی سیاست عوام کی آواز بلند کرنے پر مرکوز ہے۔