Business Recorder - World

ٹرمپ نے حماس کو غزہ معاہدے کے لیے اتوار کی شام تک کی ڈیڈ لائن دے دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو اتوار کی شام تک مہلت دی ہے کہ وہ غزہ کے مستقبل سے متعلق ان کے منصوبے پر آخری موقع کے طور پر معاہدہ کر لے، ورنہ ان کے بقول حماس پر ”ایسا کہرام ٹوٹے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔“

ٹرمپ نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ”واشنگٹن ڈی سی کے وقت کے مطابق اتوار کی شام 6 بجے تک حماس کے ساتھ معاہدہ طے پانا ضروری ہے،“

”ہر ملک نے اس پر دستخط کر دیے ہیں! اگر یہ آخری موقع والا معاہدہ نہ ہو سکا تو حماس کے خلاف ایسا قیامت خیز ردعمل سامنے آئے گا، جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔“

جب حماس کے ایک عہدیدار سے پوچھا گیا کہ آیا ان کے گروپ نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر اپنا حتمی جواب تیار کر لیا ہے، تو انہوں نے جمعرات کی شب رائٹرز کو بتایا کہ ”ابھی نہیں، تفصیلی مذاکرات جاری ہیں۔“

حماس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اُنہوں نے ”فلسطینی ردعمل“ ترتیب دینے کے لیے عرب ثالثوں، ترکی اور دیگر فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔

ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ وہ حماس کو 20 نکاتی دستاویز قبول کرنے کے لیے تین سے چار دن دیں گے، جو گروپ سے غیر مسلح ہونے کا تقاضا کرتی ہے، وہ مطالبہ جسے حماس نے پہلے بھی مسترد کیا تھا۔

منصوبہ فوری جنگ بندی، حماس کے زیرِ حراست تمام یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل کے زیرِ حراست فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ، غزہ سے مرحلہ وار اسرائیلی انخلا، حماس کا اسلحہ ضبط کروانا اور ایک عبوری حکومت کے قیام کی تجویز کرتا ہے جو ایک بین الاقوامی ادارے کی قیادت میں ہو گی۔

امریکی صدر، جو جنگ بندی حاصل کرنے میں ناکامی پر بڑھتی ہوئی مایوسی کا شکار ہیں، نے حماس کو ”مشرقِ وسطیٰ میں بے رحم اور پرتشدد خطرہ“ قرار دیا اور اکتوبر 7، 2023 کے حملے کے لیے سخت انتقامی کارروائی کا جواز پیش کیا۔

اپنے ٹروتھ سوشل پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں حماس کے باقی افراد پھنس چکے ہیں اور ”معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں انہیں شکار کیا جائے گا اور ہلاک کر دیا جائے گا“، اور ”بے گناہ  فلسطینیوں“ کو محفوظ علاقوں کی طرف ہجرت کرنے کا مشورہ دیا، مگر یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس جگہ کی طرف جانے کی ہدایت دے رہے ہیں۔