Business Recorder - News

بڑھتے پاک امریکی تعلقات معیشت، تجارت اور توانائی شعبوں کیلئے خوش آئند، ماہرین
پاکستان اور امریکہ کے تعلقات حالیہ برسوں میں تیزی سے مضبوط ہورہے ہیں اور یہ تعلقات تجارت، سرمایہ کاری، صنعت اور توانائی شعبوں میں گہرے سیاسی ،اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فوجی سفارتکاری بھی ان تعلقات کو مزید مستحکم کررہی ہے۔

بزنس ریکارڈر سے بات کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ امریکہ کا قریبی اتحادی ہونے کی حیثیت پاکستانی حکومت اور اس کے پالیسی سازوں کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے مزید کریڈٹ سہولتیں حاصل کرنے میں بہتر موقف فراہم کرے گی۔

مزید برآں حکومت بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں مختلف بانڈز جاری کرنے کے لیے بھی بہتر پوزیشن میں ہے، اس کے علاوہ پاکستان کے مالیاتی قرضے کو مزید متنوع اور جدید بنانے کے امکانات بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جغرافیائی و سیاسی لحاظ سے غزہ کے مجوزہ امن منصوبے کے بعد پاکستان مشرقِ وسطیٰ کی منڈیوں کو ترسیلاتِ زر، نئی ملازمتوں اور برآمدات کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔

اقتصادی اور علاقائی ماہر ڈاکٹر محمودالحق خان  نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ سے متعدد اقتصادی اور تجارتی فوائد کی توقع ہے کیونکہ بھارتی مصنوعات پر بڑھتے ٹیرف نے پاکستان کے لیے مواقع وسیع کردیے ہیں جنہیں منظم اور مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی (تیل و گیس)، گرین ٹیکنالوجیز، سولر پینلز، لیتھیئم بیٹریاں، ٹرانسپورٹ، مالی تعاون، خواتین کے بااختیار بنانے، کمیونٹی ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹلائزیشن اور جدید کاری کے شعبوں میں نئے ایم او یوز اور معاہدے کرنے کے امکانات روشن ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سیاسی اور سفارتی تعلقات میں اضافہ صنعتی معیار کی بہتری، توانائی، گرین ٹیکنالوجیز، آفات کے انتظام، ثقافتی تعاون، تعلیمی اور فوجی تعاون کے حوالے سے نئے مواقع پیدا کررہا ہے اور اس سے محصولات میں مزید کمی کے روشن امکانات بھی پیدا ہوئے ہیں۔

امریکہ ایک وسیع صارف مارکیٹ رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے موزوں نظر آتی ہے،خصوصاً ٹیکسٹائل، زراعت، آرگینک فوڈز، تیل، سرجیکل آلات، کھیلوں کا سامان اور گھریلو سجاوٹی اشیاء کے لیے، جن کی برآمدات کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ بمقابلہ دیگر امریکی صدور

ماہرین نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کی حکومت کے لیے سب سے زیادہ سراہا جانے والا سہولت کار بن چکے ہیں جو تجارتی، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

یہ سابقہ صدور جوبائیڈن اور باراک اوباما کے دور کے برعکس ہے، جب تعلقات کم پروفائل پر رکھے گئے، غیر ملکی سرمایہ کاری اور نجی تعاون کمزور رہے، اور عسکری تعاون بھی محدود رہا۔ حتیٰ کہ سینیئر اور جونیئر بش کے دور میں بھی تعلقات کشیدہ رہے۔

اس کے برعکس، ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد پیچیدہ معاشی، سماجی، جغرافیائی سیاسی اور اسٹریٹجک حقائق کے پیشِ نظر پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ قریبی تعلق قائم کر لیا ہے۔

چین کے ساتھ تعلقات پر اثرات

ڈاکٹر خان نے چائنا-پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے فیز 2.0 کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چینی پالیسی سازوں کو واضح کرنا چاہیے کہ امریکہ کے ساتھ معاشی تعاون میں اضافہ کسی طور بھی چین یا سی پیک کے خلاف نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات ایک مضبوط بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہ ناقابلِ تبدیل اور مستقل مقام رکھتے ہیں، لہٰذا چینی پالیسی سازوں کو امریکہ کے ساتھ بڑھتے دوطرفہ تعلقات کو لے کر کسی قسم کی فکر نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کی بدولت پاکستان کی وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ساتھ عبوری علاقائی روابط میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ لہٰذا امریکی انتظامیہ کو ہمارے سی پیک، پاک-چینی تعلقات اور پاکستان کے جنوبی ایشیا میں کردار کے بارے میں ہمارے اسٹریٹجک عزم کے واضح اشارے اور مؤقف پہنچائے جانے چاہئیں۔

ڈاکٹر خان نے مزید کہا کہ امریکہ کی چین کے خلاف تجارتی و ٹیرف جنگ، بھارت کے جغرافیائی و اسٹریٹیجک مقاصد، افغانستان میں قانون و انتظام کی خراب صورتحال اور ایران کے ساتھ تعلقات میں تناؤ نے امریکی پالیسی سازوں کو پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے باب کا آغاز کرنے پر مجبور کیا ہے۔