Business Recorder - Editorials

پائیدار مالیات: وعدے اور چیلنجز
وزارتِ خزانہ نے حال ہی میں ایک سسٹین ایبل فنانسنگ فریم ورک (ایس ایف ایف) متعارف کرایا ہے جس کا مقصد گرین، بلیو اور سوشَل انسٹرومنٹس کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔ یہ فریم ورک بیرونی طور پر توثیق شدہ ہے اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو اس بات کا عندیہ دیتا ہے کہ پاکستان تیزی سے بڑھتے ہوئے پائیدار سرمایہ کاری کے ذرائع سے فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے، یہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے، لیکن اسے مناسب تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔

گرین یا سوشَل بانڈز کی کشش کا تعین صرف لیبل سے نہیں ہوتا۔ ان کی قیمت اور خریداری کا انحصار مسلسل حکومتی بنیادی اصولوں پر رہے گا جن میں کریڈٹ ریٹنگز، قرضوں کی پائیداری اور مجموعی معاشی استحکام شامل ہیں۔ اگر مالیاتی نظم و ضبط پر مبنی کوئی قابلِ اعتماد حکمتِ عملی نہ ہو تو گرین کا لیبل پاکستان کی سرمائے کی لاگت میں کوئی نمایاں فرق نہیں ڈال سکے گا۔

یہ فریم ورک جس میدان میں مفید ثابت ہوسکتا ہے وہ ارادے کا اظہار کرنے اور نظم و ضبط پیدا کرنے میں ہے۔ اہل شعبوں کا تعین کرنے اور دوسروں کو خارج کرنے سے یہ وسائل کی تقسیم کی رہنمائی کرسکتا ہے اور سخت نگرانی اور رپورٹنگ کے معیارات نافذ کرسکتا ہے، اگر اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے تو ایس ایف ایف آہستہ آہستہ سرمایہ کاروں کے ساتھ پاکستان کی ساکھ کو بہتر بنا سکتا ہے، لیکن اصل امتحان عمل درآمد میں ہے: ایسے فریم ورکس پر عمل درآمد کرنے کا پاکستان کا ادارہ جاتی ریکارڈ زیادہ سے زیادہ غیر تسلی بخش رہا ہے اور ایک بار کھو جانے والے اعتماد کو بحال کرنا مشکل ہوتا ہے۔

یہ بھی ضروری ہے کہ ظاہر کو حقیقت نہ سمجھا جائے۔ قرض لینے کو پائیدار کا نیا نام دینے کا مطلب کم قرض نہیں ہے۔ جب تک مالیاتی پالیسی مضبوط ریونیو بڑھانے، محتاط اخراجات اور طویل مدتی سرمایہ کاری پر مبنی نہ ہو، ایسے فریم ورکس کو ماحولیاتی دھوکہ دہی کہہ کر مسترد کیے جانے کا خطرہ ہے۔

تاہم سمت واضح ہے۔ گزشتہ سال آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (آر ایس ایف) کی منظوری نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ مستقبل کی پالیسی سازی میں ماحولیاتی عوامل مرکزی حیثیت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ رعایتی اور مارکیٹ پر مبنی فنانس تک رسائی اب زیادہ سے زیادہ اس بات پر منحصر ہوگی کہ معیشت میں موسمیاتی موافقت، لچک اور پائیداری کو کس حد تک شامل کیا گیا ہے۔ اس اعتبار سےایس ایف ایف محض ایک تکنیکی فنانسنگ ٹول نہیں بلکہ اس وسیع تر تبدیلی کا حصہ ہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی نظام سے کس انداز میں تعلق قائم کرنا ہوگا۔

اس تناظر میں ایس ایف ایف کو کسی حتمی حل کے بجائے ایک نقطہ آغاز سمجھا جانا چاہیے۔ یہ زیادہ جدید مالیاتی طریقہ کار کی راہ ہموار کر سکتا ہے، جیسے کہ ڈیٹ فار نیچر سواپس، بلینڈڈ فنانس یا کثیرالجہتی اداروں کے ساتھ شراکت داریاں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ مالی نظم ونسق کو اس طرف مائل کرسکتا ہے کہ ماحولیاتی اور سماجی پائیداری کو ضمنی پہلو کے بجائے معاشی استحکام کے بنیادی جزو کے طور پر دیکھا جائے۔ اس صلاحیت کا ادراک ہونا یا نہ ہونا خود فریم ورک کے ڈیزائن سے کم اور گورننس، شفافیت اور سیاسی عزم پر زیادہ منحصر ہے۔ پاکستان نے اب توقعات بڑھادی ہیں، ان پر پورا اترنا یہ طے کرے گا کہ آیا ایس ایف ایف مالیاتی جدت کا سنگ میل ثابت ہوتا ہے یا محض ایک اور دستاویز جو آرکائیوز کی نذر ہوجائے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025