Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کی نسبت روپے کی پیش قدمی جاری
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 4 پیسے (0.01 فیصد) کی بہتری سے 281.27 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 281.31 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر بھی  ڈالر نے ایشیائی منڈی میں ابتدائی کاروبار کے دوران استحکام حاصل کیا، جب امریکی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ وہ جنوری میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیڈرل ریزرو کی گورنر لیزا کک کو ہٹانے کی کوشش پر دلائل سنے گی، اس فیصلے کے تحت لیزا کک فی الحال اپنے عہدے پر برقرار رہیں گی۔

ڈالر کا انڈیکس0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 97.80 تک پہنچ گیا۔ یہ بہتری مسلسل چار روزہ گراوٹ کے بعد سامنے آئی، کیونکہ سرمایہ کار امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے دورانیے اور اس کے اقتصادی اعدادوشمار پر ممکنہ اثرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن نے ایسے وقت میں وفاقی اقتصادی اعدادوشمار کے اجرا کو روک دیا ہے جب پالیسی سازوں کے درمیان غیر یقینی پائی جاتی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے بدھ کو شٹ ڈاؤن کو ڈیموکریٹک ترجیحات کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کی دھمکی پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈیموکریٹس کی حمایت کرنے والی ریاستوں کے لیے 26 ارب ڈالر کے فنڈز منجمد کردیے۔

مارکیٹ کا خیال ہے کہ فیڈرل ریزرو کی اکتوبر کی میٹنگ میں مزید پالیسی نرمی یقینی ہے، کیونکہ سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق فیڈ فنڈز فیوچرز 25 بیسز پوائنٹس کی کٹوتی کے 99.4 فیصد امکانات ظاہر کر رہے ہیں، جو ایک دن پہلے 96.2 فیصد تھے۔

ین کے مقابلے میں ڈالر 147.305 ین پر ٹریڈ ہوا، جو امریکی مارکیٹ کے آخری ریٹس سے 0.2 فیصد زیادہ ہے۔

آف شور یوان کے مقابلے میں ڈالر 7.13 یوان پر ریکارڈ ہوا، جو ایشیائی مارکیٹ کے ابتدائی کاروبار میں 0.1 فیصد اضافہ ہے۔ چینی مارکیٹیں گولڈن ویک کی چھٹیوں کے باعث بند ہیں۔