Business Recorder - Business & Finance

او جی ڈی سی ایل کا سندھ میں گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت کا اعلان
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں بترسم ایسٹ-ون ایکسپلورٹری کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کے بڑے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق، بترسم ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت او جی ڈی سی ایل 95 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کے ساتھ آپریٹر ہے، جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے پاس 5 فیصد شیئرز ہیں۔

بترسم ایسٹ-1 کنواں 30 جون 2025 کو کھودا گیا اور 3,800 میٹر گہرائی تک سیبمبر فارمیشن میں ڈرل کیا گیا۔ وائر لائن لاگ اینالسس کے بعد لوئر گورو فارمیشن میں دو ڈرل اسٹیم ٹیسٹ (ڈی ایس ٹیز) کیے گئے جن کے نتائج حوصلہ افزا ثابت ہوئے۔ ٹیسٹ کے مطابق کنواں یومیہ 22.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) اور 690 بیرل کنڈینسیٹ (بی سی ڈی) پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو 32/64 انچ چو ک پر ناپا گیا۔

او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ یہ کامیابی بترسم ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت ایک اور سنگِ میل ہے اور اس سے کمپنی اور ملک دونوں کے ہائیڈروکاربن ذخائر میں اضافہ متوقع ہے۔ دریافت شدہ ذخائر مقامی وسائل پر انحصار بڑھا کر پاکستان کی توانائی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

کمپنی نے اس دریافت کی تفصیلات سیکیورٹیز ایکٹ 2015 اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قواعد کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ اور لندن اسٹاک ایکسچینج پی ایل سی کو بھی ارسال کر دی ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025