Business Recorder - Business & Finance

ستمبر 2025 : پاکستان میں مہنگائی کی شرح 5.6 فیصد ریکارڈ
پاکستان میں سالانہ بنیاد پر مجموعی مہنگائی (ہیڈ لائن انفلیشن) کی شرح ستمبر 2025 میں 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ وزارتِ خزانہ کی 3.5 تا 4.5 فیصد کی پیش گوئی سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی جانب سے بدھ کے روز جاری کیے گئے ہیں۔

گزشتہ سال اور ماہ کے تقابلی جائزے کے مطابق اگست 2025 میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد تھی۔ ستمبر 2024 میں یہ شرح 6.9 فیصد رہی تھی۔

ماہانہ بنیاد پر ستمبر 2025 میں مہنگائی 2 فیصد بڑھی جبکہ اگست میں 0.6 فیصد کمی اور ستمبر 2024 میں 0.5 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔

شہری و دیہی علاقوں میں مہنگائی کا فرق: شہری علاقوں میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 5.5 فیصد (اگست میں 3.4 فیصد، ستمبر 2024 میں 9.3 فیصد) ماہانہ بنیاد پر اضافہ 1.5 فیصد (اگست میں 0.7 فیصد کمی، ستمبر 2024 میں 0.5 فیصد کمی)

دیہی علاقوں میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح  5.8 فیصد (اگست میں 2.4فیصد، ستمبر 2024 میں 3.6فیصد)، ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ 2.8 فیصد (اگست اور ستمبر 2024 دونوں میں 0.5 فیصد کمی)

حکومت کی پیش گوئی اور سیلاب کا اثر: وزارتِ خزانہ نے اپنی ماہانہ معاشی رپورٹ میں ستمبر 2025 کے لیے 3.5 تا 4.5 فیصد مہنگائی کی پیش گوئی کی تھی اور اس کی بڑی وجہ جون کے آخر سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے باعث آنے والے شدید سیلاب کو قرار دیا گیا تھا جو ستمبر تک شدت اختیار کر گیا۔

یہ قدرتی آفت خصوصاً پنجاب جیسے گنجان آباد علاقوں کو بری طرح متاثر کر گئی، جس سے رسد میں خلل اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

وزارت نے کہا تھا کہ ”مہنگائی میں عارضی اضافہ متوقع ہے لیکن یہ 3.5 سے 4.5 فیصد کی حدود میں رہے گی۔“

تاہم ادارہ شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے تازہ اعداد و شمار نے ظاہر کیا ہے کہ مہنگائی کی اصل شرح ان اندازوں سے کافی زیادہ رہی۔