Business Recorder - Pakistan

پاکستان اور سعودی عرب جارحیت کا جواب باہمی مشاورت سے دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (ایس ایم ڈی اے) پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے لندن میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں کے خلوص اور اعتماد پر مبنی گہرے تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے نے اب اس پائیدار شراکت داری کو باضابطہ بنا دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاک سعودی باہمی دفاعی معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں دونوں ممالک کسی بھی جارحیت کا جواب باہمی مشاورت سے دیں گے۔

رواں سال مئی میں بھارت کے ساتھ فوجی تصادم معرکہ حق کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے نئی دہلی کو ایسا سبق سکھایا ہے جسے وہ زندگی بھر یاد رکھے گا۔

واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی تعمیری اور نتیجہ خیز رہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے انہیں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کے اہم کردار کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے اور اسے ترقی کی رفتار پر لے جانے کے لیے انتھک کوششیں کی جا رہی ہیں، اگرچہ حالیہ سیلاب نے تباہی مچا دی ہے لیکن ہم اس صورتحال سے نکل کر ملک کو آگے لے جانے کے عزم پر قائم ہیں۔

شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت غربت کے خاتمے، بے روزگاری کو کم کرنے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کانوں اور معدنیات جیسے اہم شعبوں میں ملک کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کے مقصد پر مرکوز نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے۔

ملک کے بے پناہ قدرتی وسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوست ممالک ان سے استفادہ کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کے لیے تیار ہیں۔

شہباز شریف نے سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان زیادہ ہم آہنگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک صفحے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے خارجہ پالیسی سمیت قومی مفادات کے تمام امور پر مشاورت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں انہوں نے پاکستانی عوام کی نمائندگی کی، ان کا موقف پیش کیا اور ان کے جذبات کی ترجمانی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں اور فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک دن اپنی آزادی حاصل کر لے گا، انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگ اس ظلم اور بربریت کا سامنا کر رہے ہیں جو دنیا میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت عرب اسلامی ممالک کا اجلاس غزہ کے معاملے پر حوصلہ افزا نتائج برآمد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں قابض فوج کے ہاتھوں خواتین، بچوں، نوجوانوں اور بوڑھوں سمیت 64 ہزار مسلمان شہید ہوئے، انہوں نے غزہ میں امن اور ظلم کے خاتمے کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے خوشگوار ماحول میں ایک اور تعمیری اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ملاقات امریکہ کے ساتھ مزید بہتر تعلقات کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ایک قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستان کے عظیم سفیر ہیں اور اپنے ملک کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں۔