Business Recorder - Business & Finance

بگ برڈ فوڈز کا 1.5 ارب کے قرضے کو شیئرز میں بدلنے کا منصوبہ
پاکستان کی معروف مرغی پراسیسنگ کمپنی بگ برڈ فوڈز لمیٹڈ (بی بی ایف ایل) نے 1.5 ارب روپے کے ڈائریکٹرز کے قرضے کمپنی کے شیئرز میں تبدیل کرنے کی بڑی مالیاتی پیشکش پر غور شروع کر دیا ہے۔ یہ اقدام جو نہ صرف کمپنی کے مالی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا بلکہ سرمایہ کاری کے نئے امکانات بھی پیدا کر سکتا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے پیش کی گئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی کے بدلے 49.42 روپے فی حصص کی قیمت پر نئے شیئرز جاری کیے جائیں، یہ قیمت گزشتہ تین ماہ کی اوسط مارکیٹ قیمت کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس سے کمپنی کا کیپٹل بیس مضبوط ہوگا، اسی مقصد کے لیے بورڈ کے سامنے یہ تجویز پیش کی گئی کہ مذکورہ قرض کو حقوق کے اجرا کے بجائے حصص کے اجراء کے ذریعے ایکویٹی میں تبدیل کیا جائے۔

تاہم، چونکہ مجوزہ لین دین میں کمپنی کے ڈائریکٹرز براہِ راست شامل ہیں، اس لیے کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت بورڈ کے اکثریتی ارکان کو “دلچسپی رکھنے والے ڈائریکٹرز سمجھا گیا، جس کی وجہ سے وہ اس معاملے پر کوئی حتمی اور موثر فیصلہ کرنے سے قاصر رہے۔

لہٰذا، بورڈ نے مشاورت کے بعد یہ طے کیا کہ یہ معاملہ اب جنرل میٹنگ میں کمپنی کے تمام شیئر ہولڈرز کے سامنے پیش کیا جائے گا، جہاں سے قانونی منظوری حاصل کی جائے گی۔

دریں اثنا کمپنی کے تازہ ترین مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق بگ برڈ فوڈز نے مالی سال 2025 میں 1.17 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 39 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

جون میں  بی بی ایف ایل  نے چین کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا گروپ کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدہ بھی کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس معاہدے کے تحت بی بی ایف ایل کو علی بابا کے عالمی  بی ٹو بی ای کامرس پلیٹ فارمز بشمول  علی بابا ڈآٹ کام  تک براہِ راست برآمدی رسائی حاصل ہو گی، جس سے  بی بی ایف ایل اپنی پولٹری اور پراسیسڈ فوڈ مصنوعات کو 190 سے زائد ممالک اور خطوں میں تصدیق شدہ خریداروں کے سامنے پیش اور فروخت کر سکے گا۔

BBFL ستمبر 2011 میں ایک پولٹری پراسیسنگ یونٹ کے طور پر قائم ہوئی تاکہ ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں کو معیاری چکن کی مصنوعات فراہم کی جا سکیں، اور یکم جون 2023 کو اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی کا درجہ دے دیا گیا۔