Business Recorder - Pakistan

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کو علاقائی بدمعاش قرار دیدیا
پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں بھارت کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے اور نئی دہلی کو جنوبی ایشیا کو غیر مستحکم کرنے کا ذمہ دار اور علاقائی بدمعاش قرار دیا ہے۔

بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے بیان پر اپنے حقِ جواب کا استعمال کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے سیکنڈ سیکریٹری محمد راشد نے کہا کہ اسلام آباد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90,000 سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے اور عالمی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی قیادت کرنے والے مضبوط ترین ستونوں میں سے ایک ہیں، جیسا کہ میرے وزیرِاعظم نے اسی فورم پر اجاگر کیا۔

محمد راشد نے کہا کہ بھارتی انٹیلی جنس نیٹ ورکس سرحدوں سے باہر مسلح گروہوں کی پشت پناہی میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قابلِ اعتماد رپورٹس اس جانب اشارہ کرتی ہیں کہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نیٹ ورکس چلا رہی ہیں۔ یہ ملک صرف دہشت گردی کا سلسلہ وار مرتکب ہی نہیں بلکہ ایک علاقائی بدمعاش اور پورے خطے کے لیے غیر مستحکم کرنے والا عنصر ہے، جو اپنی بالادستی کے عزائم اور انتہا پسندانہ نظریات کے ذریعے جنوبی ایشیا کو یرغمال بنا رہا ہے۔

دوسرے حقِ جواب میں محمد راشد نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے نام کا مذاق اڑانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی زبان نہ تو سنجیدگی کی عکاس ہے اور نہ ہی ذمہ داری کی۔
انہوں نے مزید کہا: سستی گالیوں کا سہارا لے کر بھارت اپنی ساکھ خود کمزور کرتا ہے اور دنیا کو دکھاتا ہے کہ اس کے پاس پیش کرنے کے لیے کوئی ٹھوس دلیل نہیں۔

یہ سفارتی تکرار ایسے وقت میں سامنے آئی جب وزیرِاعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی میں کہا تھا کہ پاکستان نے اس سال کے شروع میں بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کو کامیابی سے ناکام بنایا اور اب خطے میں امن چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جنگ جیت لی ہے، اور اب ہم چاہتے ہیں کہ اپنے خطے میں امن بھی جیتیں۔ یہ میری دنیا کی اقوام کی اس اسمبلی کے سامنے مخلص اور سنجیدہ ترین پیشکش ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی مسلح افواج کو پیشہ ورانہ اور بہادرانہ دفاع پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

یہ بیانات دونوں جوہری قوتوں کے مابین جاری دیرینہ دشمنی کو اجاگر کرتے ہیں، جہاں دونوں ایک دوسرے پر دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزامات لگاتے رہتے ہیں اور مذاکرات کے آثار کم ہی نظر آتے ہیں۔