Business Recorder - Pakistan

سی پیک فیز ٹو کے لیے پرعزم روڈ میپ طے، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال  اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا دوسرا مرحلہ (فیز II) اگلے درجے کی علاقائی رابطہ کاری  اور اقتصادی ترقی کے انجن کے طور پر کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی بات چیت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ وہ انجن بنے گا جو ہماری شراکت اور ترقی کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھائے گا، اور یہ سی پیک کی پانچ راہداریوں - ترقی، جدت طرازی، سبز، ذریعہ معاش، اور علاقائی رابطہ کاری - کو پاکستان کے 5Es  فریم ورک (برآمدات، ای-پاکستان، توانائی اور ماحولیات، اور مساوات اور بااختیار بنانا) کے ساتھ ہم آہنگ کرے گا۔

پروفیسر احسن اقبال سی پیک کی 14ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس کے اختتامی کلمات ادا کر رہے تھے، جس کی مشترکہ صدارت انہوں نے چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن  کے چیئرمین ژینگ شان جئے کے ساتھ کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اجلاس نے دونوں ممالک کے مشترکہ وژن کی دوبارہ توثیق کی اور فیز ٹو کے لیے ایک پرعزم روڈ میپ وضع کیا۔ اجلاس میں وزراء، سینئر حکام، متعلقہ وزارتیں اور دونوں جانب سے ماہرین نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے سی پیک کو کاغذ پر ایک خیال سے ایک عظیم حقیقت میں ڈھلتے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سی پیک کو صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کے راہداری میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا ہے جو وزیرِاعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران دستخط شدہ ایکشن پلان اور ستمبر 2025 میں صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی کے ساتھ ہونے والی مفاہمتوں کے ذریعے مضبوط ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کے اجماع کے ساتھ یہ منصوبہ ایک جامع ایجنڈا پیش کرتا ہے جس میں صنعتی تعاون، خصوصی اقتصادی زونز، جدید زراعت، بحری ترقی، کان کنی، ٹیکنالوجی اور اہم رابطہ کاری کے منصوبے جیسے ایم ایل-1، قراقرم ہائی وے اور گوادر شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک 2.0 نوجوانوں، محققین، کاروباری افراد اور مزدوروں کے لیے حقیقی مواقع پیدا کرے گا۔ ساتھ ہی مین لائن-1 ریلوے منصوبے اور قراقرم ہائی وے کی دوبارہ ترتیب کی ضرورت پر بھی توجہ دلائی اور کہا کہ ایک بڑے ہائیڈرو پاور ڈیم کے باعث کے کے ایچ کی دوبارہ ترتیب دونوں ممالک کے درمیان بلا تعطل رابطے کو برقرار رکھے گی۔