Business Recorder - Technology

میٹا نے فیس بک اور میسنجر پر کم عمر افراد کیلئے اکاؤنٹس متعارف کرادیئے
میٹا نے کم عمر نوجوانوں کے تحفظ اور والدین کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹین اکاونٹ (Teen Accounts) متعارف کرادیئے ہیں۔

یہ خصوصی اکاؤنٹس کم عمر نوجوانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ میٹا نے اب تک دنیا بھر میں انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر پر کروڑوں نوجوانوں کو ٹین اکاؤنٹس میں شامل کیا ہے۔

انسٹاگرام پر یہ سہولت پہلے ہی دنیا بھر میں دستیاب ہے اور اب فیس بک اور میسنجر پر بھی پاکستان سمیت عالمی سطح پر نوجوانوں کے لیے اس سہولت کو بڑھایا جا رہا ہے۔

کمپنی نے اپریل میں کہا تھا کہ اس نے انہیں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ میں فیس بک اور سوشل نیٹ ورک کی میسنجر پرائیویٹ چیٹ سروس میں بھی بڑھا دیا ہے۔

ٹین اکاؤنٹس میں دی گئی حفاظتی سہولتیں والدین کے سب سے بڑے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں۔ ان میں خودکار نظام کے ذریعے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ نوجوان کس سے بات کر رہے ہیں، کون سا مواد دیکھ رہے ہیں، اورکیا ان کا وقت بہتر انداز میں صرف ہو رہا ہے۔

16 سال سے کم عمر کے صارفین کے لیے، والدین کی رضامندی کے بغیر ان پابندیوں کو ہٹایا نہیں جاسکتا۔

اگرچہ اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت موجود ہے، تاہم میٹا کیلئے یہ حوصلہ افزا ہے کہ ٹین اکاؤنٹس والدین کو نوجوانوں کے آن لائن تجربات کے بارے میں زیادہ اعتماد اور اطمینان فراہم کر رہے ہیں۔

حالیہ برسوں میں نوعمروں کے سوشل نیٹ ورکس کے استعمال کے بارے میں تشویش میں اضافہ ہوا ہے، جس میں یہ خوف بھی شامل ہے کہ نوجوان لوگ اسکرینز پر بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں۔