Business Recorder - Pakistan

ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات، وسیع تر امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ایک غیر معمولی ملاقات کی، جس میں وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ ملاقات سے قبل امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز اور آرمی چیف عاصم منیر کو عظیم شخصیات قرار دیا۔

یہ ملاقات میڈیا کوریج کے بغیر بند کمرے میں ہوئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔

یہ دورہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا باضابطہ دوطرفہ رابطہ ہے، جو چھ سال بعد عمل میں آیا ہے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے جولائی 2019 میں ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں ان سے ملاقات کی تھی۔

سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ وزیراعظم شہباز پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی دارالحکومت پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق انڈریوز ایئربیس پہنچنے پر وزیراعظم کا سرخ قالین پر امریکی فضائیہ کے سینیئر حکام نے استقبال کیا۔ مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کا قافلہ سخت سیکیورٹی میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق: حالیہ مہینوں میں ٹرمپ کے دور میں پاک-امریکہ تعلقات میں بہتری آئی ہے، اس سے قبل واشنگٹن کئی برسوں تک بھارت کو چین کے اثرورسوخ کے مقابلے کے لیے اہم شراکت دار سمجھتا رہا۔

ری پبلکن صدر کے دور میں بھارت اور واشنگٹن کے تعلقات ویزا پابندیوں، بھارت سے آنے والی مصنوعات پر بھاری ٹیرف، اور ٹرمپ کے بار بار دعوے کہ انہوں نے مئی میں پاک-بھارت جنگ بندی کروائی، جیسے معاملات پر دباؤ کا شکار رہے ہیں۔

امریکہ اور پاکستان نے 31 جولائی کو ایک تجارتی معاہدے کا اعلان کیا، جس میں واشنگٹن نے 19 فیصد ٹیرف لاگو کیا۔ ٹرمپ نے تاحال بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کیا۔

ماہرین کے مطابق واشنگٹن سے کشیدگی کے بعد بھارت نے چین کے ساتھ تعلقات کو متوازن کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔

ٹرمپ نے رواں برس آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کیا، یہ پہلا موقع تھا کہ کسی امریکی صدر نے پاکستان کے فوجی سربراہ کو اکیلے مدعو کیا ہو، بغیر کسی سویلین نمائندے کے۔ فوج کو پاکستان میں سب سے طاقتور ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار نے منگل کو صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم کئی امور پر کام کر رہے ہیں، بشمول انسدادِ دہشت گردی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات۔

انہوں نے کہا کہ صدر خطے میں امریکی مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں اور پاکستان اور اس کی قیادت سے تعلقات اسی پالیسی کا حصہ ہیں۔

جب ان سے بھارت کے ساتھ اختلافات پر سوال کیا گیا تو اہلکار نے کہا کہ ٹرمپ تعلقات میں مشکلات پر کھل کر بات کرنے پر یقین رکھتے ہیں لیکن مجموعی طور پر رشتہ مضبوط ہے۔ واشنگٹن بھارت کو ایک اچھا دوست اور شراکت دار سمجھتا ہے اور یہ تعلق 21ویں صدی کی سمت متعین کرے گا۔

اہلکار نے مزید بتایا کہ امریکہ انڈو-پیسیفک اتحاد (کواڈ) کی سربراہی کانفرنس پر بھی کام کر رہا ہے، جس کی میزبانی بھارت کو نومبر میں کرنا تھی۔ یہ اجلاس اگر اس سال نہ ہوا تو اگلے سال کے اوائل میں ضرور ہوگا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025