Business Recorder - World

امریکہ نے اقوام متحدہ اجلاس کے دوران ایرانی حکام کی نیویارک میں خریداری پر پابندی لگا دی
امریکہ نے ایران کے حکام پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں جن کے تحت وہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران نیویارک میں خریداری نہیں کر سکیں گے۔ اس فیصلے کے بعد ایرانی وفد گھریلو اشیائے صرف سے لے کر قیمتی گھڑیوں تک کسی بھی چیز کی خریداری نہیں کر سکے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان تھامس پیگوٹ نے اس اقدام کو زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کا حصہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ
ہم ایرانی حکومت کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ اس کے مذہبی ایلیٹ نیویارک میں خریداری کریں جبکہ ایران کے عوام غربت، بوسیدہ ڈھانچے اور پانی و بجلی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

منگل کو فیڈرل رجسٹر میں شائع ہونے والے نوٹس کے مطابق، ایرانی سفارتکار اور دیگر حکام معروف اسٹورز جیسے کوسٹکو، سیمز کلب اور بی جے ہول سیل کلب پر نہیں جا سکیں گے۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی حکام کو لگژری سامان خریدنے کے لیے محکمہ خارجہ سے خصوصی اجازت لینا ہوگی۔ اس میں 1,000 ڈالر سے زائد مالیت کی گھڑیاں، الیکٹرانکس اور فاؤنٹین پین شامل ہیں، جبکہ 60,000 ڈالر سے زیادہ مالیت کی گاڑیاں بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

ایران کی معیشت پہلے ہی امریکی پابندیوں سے بری طرح متاثر ہے، جس سے درآمدات، تیل کی فروخت اور دیگر برآمدات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس عہدہ سنبھالنے کے بعد ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں اور جون میں ایرانی جوہری تنصیبات پر بم اور میزائل حملوں کا حکم بھی دیا تھا۔