Business Recorder - Business & Finance

سینرجیکو کا امریکا سے خام تیل کی دوسری کھیپ درآمد کرنے کا اعلان
پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کمپنی سینرجیکو نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکا سے خام تیل کی دوسری کھیپ منگوائی ہے، کیونکہ کمپنی کو پہلی درآمد تجارتی طور پر موزوں ثابت ہوئی۔ اس فیصلے کے بعد امریکا سے مزید درآمدات کا راستہ کھل گیا ہے۔

کمپنی کے نائب چیئرمین اسامہ قریشی کے مطابق یورپی ٹریڈر وٹول نومبر میں ایک ملین بیرل امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس لائٹ ( ٖڈبلیو ٹی ایل) پاکستان پہنچائے گا، جو طے شدہ سپلائی معاہدے کے تحت فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا یہ ہماری دوسری کھیپ ہے۔ ہماری ٹریڈنگ ٹیم نے نومبر کے لیے مختلف خام تیلوں کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ  وائی ٹی ایل  کا ریفائننگ مارجن خلیجی خام تیل کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے۔ اگر معاشی حالات سازگار رہے تو ہم درآمدات جاری رکھیں گے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان کی جانب سے امریکا سے خام تیل کی پہلی کھیپ روانہ ہوئی، جو پیگاسس نامی بحری جہاز کے ذریعے ہسٹن سے کراچی کے لیے نکل چکی ہے اور اکتوبر کے آخر میں پہنچنے کی توقع ہے۔ یہ تاریخی معاہدہ اگست میں پاکستان اور امریکا کے درمیان طے پایا، جس کے تحت پاکستان کو توانائی درآمد کرنے کی اجازت ملی جبکہ امریکا نے پاکستانی برآمدات پر ٹیرف میں رعایت دینے پر اتفاق کیا۔

پاکستان اب تک تقریباً تمام خام تیل مشرقِ وسطیٰ سے درآمد کرتا رہا ہے، تاہم سینرجیکو وہ واحد پاکستانی کمپنی ہے جس کے پاس بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کے لیے سنگل پوائنٹ مورنگ ٹرمینل موجود ہے۔ کمپنی مستقبل میں ایک اور ملین بیرل امریکی خام تیل درآمد کرنے پر غور کر رہی ہے اور یہ فیصلہ مارکیٹ کے حالات سازگار رہنے کی صورت میں کیا جائے گا۔

مگر شپنگ اخراجات میں اضافے اور امریکی خام تیل پر بڑھتی ہوئی اسپاٹ قیمتوں نے نومبر میں ایشیا کے لیے امریکی خام تیل درآمد کرنے کے عمل کو مہنگا کر دیا ہے۔ اُسامہ قریشی کے مطابق کمپنی اپنی صلاحیت بڑھانے کے لیے دوسرے آف شور ٹرمینل اور طویل مدتی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے ,تاکہ مستقبل میں بڑھتی ہوئی ایندھن کی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔