Business Recorder - World

ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اپنا دفاع کریں گے،نیٹو کا روس کو انتباہ
نیٹو نے گزشتہ ہفتے روس کی جانب سے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر  شدید مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ اتحاد اپنے دفاع کے لیے ہر قسم کے فوجی اور غیر فوجی ذرائع استعمال کرے گا۔ اتحاد نے ماسکو کے رویے کو  تیزی سے غیر ذمہ دارانہ  قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات براہِ راست زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

ایسٹونیا کے مطابق جمعہ کو روس کے تین MiG-31 لڑاکا طیارے اس کی فضائی حدود میں داخل ہوئے اور تقریباً 12 منٹ تک اندر رہنے کے بعد نیٹو کے اطالوی طیاروں کی مداخلت پر واپس گئے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب قریباً 20 روسی ڈرون پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جن میں سے کئی کو نیٹو کے طیاروں نے مار گرایا۔

نیٹو کی نارتھ اٹلانٹک کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ روس ان کارروائیوں کا مکمل ذمہ دار ہے، جو کشیدگی کو بڑھا سکتی ہیں اور غلط اندازوں کے نتیجے میں بڑے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ  روس کو یہ جان لینا چاہیے کہ نیٹو اور اس کے اتحادی بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے اور ہر سمت سے آنے والے خطرات کا مقابلہ کریں گے۔

یہ اجلاس منگل کو نیٹو کے بانی معاہدے کے آرٹیکل 4 کے تحت ایسٹونیا کی درخواست پر بلایا گیا، جو کہ کسی رکن ملک کی علاقائی سالمیت یا سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں مشاورت کی اجازت دیتا ہے۔ نیٹو کی 76 سالہ تاریخ میں یہ محض نواں موقع ہے جب اس آرٹیکل کا سہارا لیا گیا، جن میں سے دو بار صرف اسی ماہ پولینڈ اور ایسٹونیا کے واقعات کے بعد پیش آئے۔

نیٹو نے اس موقع پر یوکرین کے ساتھ اپنی حمایت کے عزم کو بھی دہرایا اور کہا کہ روس کی  بلا اشتعال جارحیت کے باوجود اتحادی اپنے دفاع کے حق اور یوکرین کی سلامتی کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔