Business Recorder - Business & Finance

تاجر برادری کا سعودی عرب کے ساتھ نئے معاشی باب پر اعتماد کا اظہار
یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر زبیر طفیل نے کہا ہے کہ یو بی جی اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ،تاکہ نجی شعبے کے روابط مضبوط ہوں اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان کاروباری تعلقات کو مزید فروغ مل سکے۔

انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے حالیہ کامیاب دورۂ سعودی عرب اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے نے برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔

زبیر طفیل کے مطابق اس دورے کے دوران طے پانے والے معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں نہ صرف باہمی اعتماد کو مستحکم کریں گی بلکہ تجارت، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے لیے ٹھوس بنیاد بھی فراہم کریں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی پاکستان میں خالص غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) فی الحال 74.5 ملین امریکی ڈالر ہے، جبکہ پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات 4.5 ارب ڈالر اور برآمدات تقریباً 710 ملین ڈالر ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان براہِ راست روابط بڑھانے پر زور دیتے ہوئے تجویز دی کہ تجارتی نمائشوں کا اہتمام ایک دوسرے کی منڈیوں میں کیا جائے ،تاکہ تجارتی و کاروباری مواقع کو مزید اجاگر کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ وعدوں کے نتیجے میں آئندہ برسوں میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو نہ صرف دونوں ملکوں کے مفاد میں ہوگا بلکہ خطے کے استحکام اور خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

زبیر طفیل نے مزید کہا کہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہے اور تاجر برادری بھی اس وژن کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔