Business Recorder - World

صدر ٹرمپ آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جہاں دنیا بھر کے رہنما غزہ سے لے کر یوکرین تک کے بحرانوں سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا امریکہ اپنی امریکہ فرسٹ خارجہ پالیسی کے باوجود عالمی قیادت کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ٹرمپ جنوری میں دوسری مدتِ صدارت سنبھالنے کے بعد امریکی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلیاں لا چکے ہیں۔ انہوں نے غیر ملکی امداد میں سخت کٹوتیاں کیں، اتحادی اور مخالف دونوں پر ٹیرف عائد کیے اور روس کے ساتھ قریبی لیکن غیر یقینی تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران انہوں نے کئی مشکل عالمی تنازعات کو سلجھانے کی کوشش کی مگر محدود کامیابی حاصل ہوئی۔

اس ہفتے تقریباً 150 ممالک کے سربراہان جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ٹرمپ اجلاس کے دوسرے مقرر ہوں گے۔ ان کا خطاب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امداد میں کٹوتیوں نے انسانی ہمدردی کے خدشات کو بڑھا دیا ہے اور اقوام متحدہ کے مستقبل پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ حکومت اس بار پناہ کے حق کو محدود کرنے اور درخواست دہندگان کو پہلے ملک میں ہی پناہ لینے پر مجبور کرنے کی تجویز پیش کرے گی۔

اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو دوسرا سال ہونے کو ہے۔ دنیا کے کئی رہنماؤں نے پیر کو فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی، تاہم اسرائیل اور امریکہ اس کی سخت مخالفت کر رہے ہیں۔ غزہ میں اب تک 65 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جس پر اسرائیل کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف بھی خطاب کریں گے۔ ٹرمپ زیلنسکی سے ملاقات کریں گے اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ کثیر الجہتی مذاکرات بھی کریں گے۔