Business Recorder - World

بل گیٹس اور رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی ملاقات، ویکسین پر اختلاف برقرار
مائیکروسافٹ کے بانی اور مخیر شخصیت بل گیٹس نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے امریکی وزیر صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر سے عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک ملاقات کی تھی جس میں ویکسین کے معاملے پر دونوں کے درمیان اختلاف رائے برقرار رہا۔ تاہم بل گیٹس کے مطابق وہ دوسرے موضوعات پر تعاون کی راہ نکالنے پر متفق ہوئے۔

رابرٹ ایف کینیڈی طویل عرصے سے ویکسین کی افادیت اور حفاظت پر شکوک و شبہات ظاہر کرتے رہے ہیں اور بطور وزیر صحت انہوں نے امریکی ویکسین پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ بل گیٹس، جو دنیا بھر میں ویکسینیشن کے بڑے حامی اور گیٹس فاؤنڈیشن کے ذریعے عالمی صحت کے بڑے معاون ہیں، نے کہا کہ ویکسین پر بڑھتا ہوا شکوک و شبہات تشویشناک ہیں، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں جہاں بچوں کی شرحِ اموات زیادہ ہے۔

بل گیٹس نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں خسرہ کے 1,000 کیسز میں صرف 3 سے 4 اموات ہوتی ہیں، لیکن افریقہ میں یہ تعداد 300 تک پہنچ جاتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ رابرٹ ایف کینیڈی کے ساتھ عملی بنیادوں پر کام کرنے کا طریقہ تلاش کر لیں گے۔

گیٹس نے فاؤنڈیشن کے سالانہ گول کیپرز ایونٹ سے قبل اعلان کیا کہ وہ ایڈز، تپ دق اور ملیریا کے خلاف کام کرنے والے گلوبل فنڈ کو 912 ملین ڈالر فراہم کریں گے اور حکومتوں پر زور دیا کہ وہ بھی اس میں اپنا کردار ادا کریں۔