Business Recorder - World

ڈرون کی پروازوں سے کوپن ہیگن اور اوسلو ایئرپورٹس پر آپریشن معطل
کوپن ہیگن ایئرپورٹ، جو شمالی یورپ کا سب سے مصروف ہوائی اڈہ ہے، پیر کی رات ڈرونز کی پروازوں کے باعث تقریباً چار گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد منگل کی صبح دوبارہ کھول دیا گیا۔ اسی طرح ناروے کے اوسلو ایئرپورٹ کو بھی ڈرون کی اطلاع کے بعد بند کیا گیا تھا، جو بعد ازاں صبح 3 بجکر 22 منٹ پر(مقامی وقت) کھول دیا گیا۔

ڈنمارک پولیس کے ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر جیکب ہینسن نے بتایا کہ دو سے تین بڑے ڈرونز ایئرپورٹ کے قریب دیکھے گئے تھے تاہم اب وہ غائب ہو چکے ہیں اور کوئی بھی قبضے میں نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈنمارک اور ناروے کے حکام مل کر تحقیقات کریں گے کہ آیا دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق کوپن ہیگن ایئرپورٹ نے پیر کی رات 8 بجکر 26 منٹ پر پروازیں معطل کیں اور تقریباً 50 فلائٹس کو متبادل ایئرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے انتباہ کیا کہ دوبارہ کھلنے کے باوجود تاخیر اور بعض پروازوں کی منسوخی جاری رہے گی۔

یہ واقعہ حالیہ دنوں میں یورپی ایئرپورٹس پر پیش آنے والی کئی رکاوٹوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ گزشتہ جمعے ایک سائبر حملے نے لندن ہیتھرو، برلن اور برسلز ایئرپورٹس پر چیک اِن اور بورڈنگ سسٹمز کو متاثر کیا تھا، جس کے باعث ہفتہ بھر سفری مشکلات جاری رہیں۔ 2018 میں بھی لندن گیٹ وِک ایئرپورٹ پر ڈرونز کے باعث ہزاروں مسافر پھنس گئے تھے۔