Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ ابتدائی سیشن میں تیزی کے بعد فروخت کے دباؤ نے کے ایس ای 100 انڈیکس میں انٹرا ڈے کے دوران  1,200 پوائنٹس سے زائد کے اضافے کو محدود کر دیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 400 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ کیا اور دن کی بلند ترین سطح 158,831.22 پوائنٹس تک پہنچا تاہم بعد ازاں فروخت کے دباؤ نے اسے دن کی کم ترین سطح 157,416.54 پوائنٹس تک دھکیل دیا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 390.36 پوائنٹس یا 0.25 فیصد اضافے کے ساتھ 157,945.03پوائنٹس  پر بند ہوا۔

ٹاپ لائن سیکورٹیز نے مارکیٹ کے بعد جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یو بی ایل، بی ڈبلیو سی ایل اور بی اے ایچ ایل کے حصص میں سرمایہ کاری کی بدولت مجموعی طور پر انڈیکس میں 432 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ لکی، ایم ای بی ایل، ایچ بی ایل، ایف ایف سی اور بی او پی کے حصص کی کمی کی وجہ سے انڈیکس 255 پوائنٹس گرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) پیر کو مندی کے اثرات میں رہا کیونکہ سرمایہ کاروں نے گزشتہ ہفتے کی بھرپور تیزی کے بعد منافع کے حصول کو ترجیح دی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس گرگیا اور 482.71 پوائنٹس یعنی 0.31 فیصد کی کمی کے ساتھ 157,554.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان نے چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے ( سی پی ایف ٹی اے) کے تیسرے مرحلے کے تحت تقریباً 700 اشیاء پر یکطرفہ ٹیرف مراعات کی درخواست کی ہے، جو اس وقت مذاکرات کے مرحلے میں ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق سی پی ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلے کے بعد چین کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، تاہم چین کے دیگر تجارتی شراکت داروں کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں کے باعث پاکستان کی ترجیحی مارکیٹ تک رسائی متاثر ہوئی ہے۔

منگل کے روز ایشیائی حصص بازاروں میں زبردست حالیہ اضافے کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش جاری رہی، کیونکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق پُرامیدی نے ٹیکنالوجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کو مزید بڑھا دیا، جبکہ امریکہ میں شرح سود میں ممکنہ مزید کمی کی توقعات نے سونے کو بھی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

وال اسٹریٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھی گئی، جسے این وڈیا کے اس اعلان نے سہارا دیا کہ وہ اوپن اے آئی میں 100 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرے گا، جس کے تحت پہلا ڈیٹا سینٹر ساز و سامان 2026 کی دوسری ششماہی میں فراہم کیا جائے گا۔

ٹیکنالوجی سیکٹر میں تیزی ایک خودکار رجحان بنتی جا رہی ہے، جہاں مومینٹم فنڈز اور آپشن مارکیٹس سے سرمایہ لگایا جا رہا ہے۔ سونے کی قیمت بڑھتے ہوئے نئی ریکارڈ سطح 3,755.47 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جو رواں ماہ اب تک تقریباً 9 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

ٹیکنالوجی میں اس عالمی دلچسپی کا فائدہ ایشیائی چپ سیکٹرز کو بھی پہنچا، جس کی بدولت جنوبی کوریا کا شیئر مارکیٹ انڈیکس 0.2 فیصد بڑھا اور ستمبر میں اب تک تقریباً 9 فیصد کی چھلانگ لگا چکا ہے۔

جاپان کی نکی مارکیٹ تعطیل کے باعث بند رہی، لیکن ستمبر میں اب تک 6.5 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ تائیوان کا انڈیکس تقریباً 7 فیصد بڑھا ہے۔

ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک شیئرز کا سب سے بڑا انڈیکس 0.3 فیصد بڑھا، جو ماہانہ بنیاد پر 5.5 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

چین کے بلیو چپ شیئرز معمولی 0.1 فیصد بڑھ گئے ہیں۔

انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کے روز پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی بہتری برقرار رکھتے ہوئے 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ کاروبار کے اختتام پر روپیہ 3 پیسے کے اضافے کے ساتھ 281.42 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔ یہ روپے کی امریکی کرنسی کے مقابلے میں مسلسل 33ویں روز بہتری ہے۔

مجموعی شیئر انڈیکس پر کاروباری حجم کم ہو کر 1.521 ارب رہ گیا، جو گزشتہ سیشن میں 1.665 ارب تھا۔ حصص کی مجموعی مالیت بھی کم ہو کر 58.72 ارب روپے رہی، جو ایک روز قبل 60.90 ارب روپے تھی۔

منگل کو کے الیکٹرک لمیٹڈ 446.65 ملین حصص کے ساتھ سب سے زیادہ کاروبار والا شیئر رہا، اس کے بعد پیس (پاکستان) لمیٹڈ 89.16 ملین حصص، اور سینرجیکو پی کے 61.67 ملین حصص کے ساتھ نمایاں رہے۔

کاروباری دن کے دوران مجموعی طور پر 486 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے 195 کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 261 میں کمی جبکہ 30 کمپنیوں کے شیئرز بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوئے۔