Business Recorder - Business & Finance

تاجروں کا ریٹرن فائلنگ کی مدت میں توسیع، جرمانے معاف کرنے کا مطالبہ
حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری (ایچ سی ایس ٹی ایس آئی) کے صدر محمد سلیم میمن نے وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو اور چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں کم از کم 48 روز کی توسیع کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سہولت ٹیکس دہندگان کو غیر ضروری جرمانوں اور مشکلات سے بچانے کے لیے ناگزیر ہے۔

سلیم میمن نے کہا کہ ملک بھر کے لاکھوں ٹیکس دہندگان اس وقت دہری مشکلات کا شکار ہیں۔ ایف بی آر نے رواں سال آئی رس سسٹم میں متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں مگر سسٹم تاحال مکمل طور پر فعال نہیں ہوا۔ ٹیکس دہندگان کو لاگ اِن مسائل، بار بار ایرر میسجز اور  رسیپٹ ویلیو  جیسے ابہام کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے تنخواہ دار طبقہ اور تاجر دنوں کی کوشش کے باوجود گوشوارے مکمل نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے درجنوں اضلاع میں مکانات، مویشی اور کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، پل اور سڑکیں ٹوٹ گئیں جبکہ بجلی، انٹرنیٹ اور بینکنگ سروسز بھی متاثر ہوئیں، جس سے مالی ریکارڈ اور اکاؤنٹنٹس تک رسائی تقریباً ناممکن ہوگئی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 118(3) کے تحت گوشوارے بروقت نوٹیفائی ہونا ضروری ہیں مگر رواں سال ریٹرن فارم  48 روز کی تاخیر سے 18 اگست کو جاری کیا گیا، اس لیے ٹیکس دہندگان قانونی طور پر اسی مدت کی توسیع کے حقدار ہیں۔

سلیم میمن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ریٹرن فائلنگ کی مدت میں توسیع اور متاثرہ اضلاع میں جرمانے و لیٹ سرچارج معاف کیے جائیں ،تاکہ تاجر برادری اور عوام کو ریلیف ملے اور حکومت پر اعتماد بحال ہو۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025