Business Recorder - Sports

پاکستان اب روایتی حریف نہیں رہا، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ پاکستان اب روایتی حریف نہیں رہا۔ یہ بیان انہوں نے اپنی ٹیم کی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں کی فتح کے بعد دیا۔

ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف انڈیا کی دوسری فتح نے اس فارمیٹ میں ان کے ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ کو 11-3 کر دیا ہے، جبکہ ایک میچ برابر رہا۔

مئی میں ہونے والے فوجی تنازع کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے پس منظر میں کھیلے گئے اس میچ میں ایک بار پھر کھلاڑیوں کے درمیان مصافحہ نہیں ہوا۔

سوریا کمار نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میرے خیال میں اگر دو ٹیمیں آپس میں 15 سے 20 میچ کھیلیں اور اس میں اسکور 7-7 یا 8-7 ہو تو اسے حریفانہ مقابلہ کہا جاتا ہے۔ لیکن 13-0 یا 10-1… مجھے اعدادوشمار کا صحیح علم نہیں، مگر یہ اب کوئی حریفانہ مقابلہ نہیں رہا۔

دفاعی چیمپئن بھارت نے میچ کے دوران چار کیچ چھوڑے جس پر سوریا کمار کا کہنا تھا کہ ٹیم اگلے سپر فور میچ (بنگلہ دیش کے خلاف بدھ کو دبئی میں) سے قبل اس مسئلے کو دور کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈنگ کوچ نے ان کھلاڑیوں کو  طلب کیا ہے۔ لیکن یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔ میں اس پر زیادہ فکر مند نہیں کیونکہ یہ پہلی ہی میچ میں ہوا ہے، آگے ہمارے پاس مزید اہم میچز باقی ہیں۔