Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستانی وفد جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریگا
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف 22 ستمبر 2025 سے نیویارک میں شروع ہونے والے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 80 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق، وزیرِاعظم کے ہمراہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، دیگر وزرا اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔

وزیرِاعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری پر زور دیں گے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر  اور فلسطین میں طویل قبضے اور حقِ خودارادیت سے محرومی جیسے مسائل کے حل کی طرف توجہ دے۔

وہ بالخصوص غزہ کے سنگین بحران کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کروائیں گے اور فلسطینی عوام کی مشکلات ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات پر زور دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور دیگر بین الاقوامی امور پر بھی پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے جن میں ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی جیسے موضوعات شامل ہیں۔

وزیرِاعظم جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر کئی اعلیٰ سطح تقریبات میں بھی شریک ہوں گے جن میں سلامتی کونسل کے اہم اجلاس، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی) کا اعلیٰ سطح اجلاس اور کلائمیٹ ایکشن پر خصوصی اجلاس شامل ہیں۔

مزید برآں، وزیرِاعظم منتخب اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

وزیرِاعظم مختلف عالمی رہنماؤں اور اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025