Business Recorder - World

غزہ سے دو راکٹ فائر، ایک تباہ، دوسرا کھلے علاقے میں گرا، اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج کے مطابق اتوار کو شمالی غزہ سے دو راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے ایک کو فضائیہ نے راستے میں ہی مار گرایا جبکہ دوسرا جنوبی اسرائیل کے ایک کھلے علاقے میں جا گرا۔ فوجی بیان کے مطابق راکٹ حملوں کے وقت لاخیش اور اشدود کے علاقوں میں سائرن بجے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابھی تک کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں غزہ سٹی پر شدید فضائی اور زمینی کارروائیوں کے باعث اس نوعیت کے حملے کم ہو گئے تھے۔

دوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ اتوار کی صبح سے اسرائیلی حملوں میں چھ فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق رات بھر غزہ سٹی شدید بمباری اور گولہ باری سے لرزتا رہا۔

اسرائیلی فوج تقریباً دو برس سے جاری جنگ کے دوران غزہ سٹی پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ صرف ہفتے کے روز ہی پورے علاقے میں 90 کے قریب افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تر کا تعلق غزہ سٹی سے تھا۔